29اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)ثقافتی تبادلے نہ صرف ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں بلکہ ایک تہذیب و ثقافت کی یہ ہم آہنگی دوستی کے تعلق میں گرم جوشی کو بھی بڑھاتی ہے ۔ چین میں پہلے پاکستانی فیشن شو نے جہاں پاکستانی ملبوسات اور فیشن کو چین میں متعارف کروایا وہیں پاکستانی ڈیزائنرز اور ماڈلز کو چین سے بھی متعارف کروایا ۔ پیپلز ڈیلی آن لائن اردو کی صحافی سارا افضل نے اس شو کے آرگنائزر عدنان انصاری ، ڈیزائنرز معظم حسین ، زین ہاشمی ، رضوان اللہ ، عائشہ طارق اور ماڈل فوزیہ امان سے چند سوالات کے ذریعے چین کے بارے میں ان کے خیالات اور تجربات جانے ۔ آئیے سنتے ہیں کہ وہ کیا بتاتے ہیں۔
 
				 
			



