• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 75,000 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر مکمل کی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-30
    چین نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 75,000 کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر مکمل کی
    9 مئی 2024 ۔ صوبہ حہ بے کے شہر شی جیا جوانگ کی یوآنشی کاونٹی میں سڑک کی بحالی اور بہتری کے بعد ایک دیہی سڑک کا فضائی منظر ( شنہوا/ یانگ شی یاو)

    30اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے مشرقی صوبے جہ جیانگ کے شہر چھو جو میں دیہی سڑکوں کے موضوع پر منعقدہ ایونٹ میں پیش کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ، چین نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں دیہی سڑکوں کی 75,000 کلومیٹر تعمیر اور اپ گریڈنگ کا کام مکمل کیا ہے جس کے بعد مقرر کردہ سالانہ ہدف کا 75.4 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔

    نو ماہ کے دوران دیہی سڑکوں میں فکسڈ ایسٹ سرمایہ کاری 275.3 بلین یوآن (تقریباً 38.8 بلین امریکی ڈالر) سے زیادہ رہی ۔ اعدادو شمار کے مطابق چین کا دیہی سڑکوں کا نیٹ ورک ۔ 2024 کے آخر تک، 4.64 ملین کلومیٹر تک پہنچ چکا تھا۔

    وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق، اس ایونٹ میں دیہات، صنعتی مراکز اور ثقافتی سیاحتی مقامات کے دورے بھی شامل کیے گئے جن یہ واضح ہوا کہ کس طرح معیاری سڑکوں کے جال دیہی احیا کو فروغ دے رہے ہیں اور ملکی طلب میں اضافہ کر رہے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان