• صفحہ اول>>کاروبار

    چین اور روس کے نائب وزرائے اعظم کی چین-روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے 12ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت

    (CRI)2025-11-01

     یکم جولائی کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئےشیانگ نے بیجنگ میں روس کے اول نائب وزیر اعظم ڈینس ویلنٹینووچ مینٹوروف کے ساتھ چین-روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے 12ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ ڈنگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کے تعاون کے معیار اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے اور نئے دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے فریقین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ مینٹوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، ایک منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول پیدا کرنے، اہم منصوبوں کو مستحکم انداز میں آگے بڑھانے اور روس چین تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان