• صفحہ اول>>کاروبار

    چین-یورپی یونین ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ کا برسلز میں انعقاد

    (CRI)2025-11-04

    31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک،چین کی وزارت تجارت کے محکمہ برائے سیکیورٹی اور کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل جیانگ چھیئن لیانگ اور یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈینس ریڈونٹ نے برسلز میں چین- یورپی یونین ایکسپورٹ کنٹرول ڈائیلاگ اور مشاورت کا انعقاد کیا۔فریقین نے برآمدی کنٹرول کے حوالے سے اپنے اپنے خدشات پر گہرا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا ۔دونوں فریقوں نے صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو فروغ دینے کیلئے بات چیت اور تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    ویڈیوز

    زبان