4 نومبر کو، چینی وزارت تجارت نے مائکرونیشیا اور دیگر پانچ ممالک کے ساتھ الگ الگ "اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے فریم ورک معاہدے" پر دستخط کیے۔ چین اور متعلقہ پیسفک جزیرہ ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اشیاء کی تجارت، خدمات کی تجارت، سرمایہ کاری، قوانین و ضوابط ، عملی تعاون اور دیگر مخصوص موضوعات پر لچکدار اور عملی مذاکرات کریں گے۔ فریقین ادارہ جاتی انتظامات کے ذریعے دو طرفہ تجارت کو وسعت دیں گے ، پیسفک جزیرہ ممالک کو سرمایہ کاری کی جانب متوجہ کرنے میں مدد کریں گے، ان کی صنعتی اور زرعی جدید کاری کو تیز کریں گے، اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے تعاون میں گہری شمولیت کو یقینی بنا کر چین اور پیسفک جزیرہ ممالک کی مشترکہ ترقی حاصل کریں گے، تاکہ مزید قریبی چین۔ پیسفک جزیرہ ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کی جا سکے ۔



