• صفحہ اول>>کاروبار

    آٹھویں ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں عالمی تجارت کی تنظیم نو اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات پر تبادلہ خیال

    (CRI)2025-11-06

    5 تاریخ کی سہ پہر ، شنگھائی میں 8ویں ہونگ چھیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم کا "گلوبل ٹریڈ ریسٹرکچرنگ اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات" کا ذیلی فورم منعقد ہوا۔ ملکی و بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی شعبوں کے اعلیٰ عہدے داروں،، معتبر اسکالرز اور صنعتی نمائندوں نے موجودہ تجارتی اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجوہات کا تجزیہ کیا اور عالمی تجارت کی تنظیم نو اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کے لیے عملی حل پیش کیے۔

    رواں سال ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی 30ویں سالگرہ ہے۔ چین نے 2001 میں ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے بعد سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حمایت کی ہے اور اپنی کھلی منڈی کے ذریعے عالمی ترقی کو فروغ دیا ہے۔ چین معیاری مصنوعات اور خدمات کی درآمد کو جاری رکھے گا، اپنی وسیع مارکیٹ کے ذریعے عالمی اقتصادی و تجارتی ترقی کو تحریک دے گا۔

    رواں سال کی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں پہلی بار سب سے پسماندہ ممالک کے لیے مخصوص زون قائم کیا گیا ہے، جو تمام ممالک کے لیے مواقع سے یکساں مستفید ہونے کے دروازے کھول رہا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان