• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    دو چینی شخصیات ، "نیچرز  10" کی سالانہ فہرست میں  شامل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-09
    دو چینی شخصیات ،

    9 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) موقر جریدے نیچر کے "نیچرز 10" کی سالانہ فہرست میں ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ اور چینی جیوسائنٹسٹ دو مینگرآن کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ان 10 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کا 2025 کی بڑی سائنسی کامیابیوں میں مرکزی کردار رہا ہے۔

    ان دونوں چینی شخصیات کوبالترتیب، عالمی تحقیق اور جدت کو نئے سرے سے تشکیل دینے والے بڑے اے آئی ماڈلز کی وسیع پیمانے پر ترقی اور سمندر کی گہرائی میں کی جانے والی تحقیقاتی پیش قدمی کے اعتراف میں اس فہرست میں شامل کیا گیاہے۔

    نیچر کے ایڈیٹرز کی جانب سے مرتب کردہ یہ انتخاب کوئی انعام یا درجہ بندی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فہرست ہے جس کے ذریعے ایک سال کے دوران سائنسی ترقی میں اہم پیش رفت اور کامیابیوں کا جائزہ لینے کے بعد ان لوگوں کی خدمات کو اجاگر کیا جاتا ہے جنہوں نے ان میں اہم کردار ادا کیا ہو۔

    ویڈیوز

    زبان