• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    حیلونگ جیانگ میں  سیاحتی ٹرین "ای چھن" کے آزمائشی آپریشنز  کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-09
    حیلونگ جیانگ میں  سیاحتی ٹرین

    9 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) 6 دسمبر 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیاحتی ٹرین "ای چھن" کے آزمائشی آپریشنز کے دوران ایک مسافر خاتون کھڑکی سے باہر کے خوبصورت مناظر دیکھ رہی ہیں۔ ہفتے کے روز ، ای چھن نامی سیاحتی ٹرین کے آزمائشی آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔ 40 سے زائد مسافروں نے ہاربن ریلوے اسٹیشن سے یابولی سکی ریزورٹ تک کا سفر کیا۔ اس ٹرین میں پانچ بوگیاں ہیں جو مخصوص تھیم پر مشتمل ہیں اور ٹرین میں مسافروں کے لیے لائیو بینڈ اور روایتی لوک پرفارمنسز بھی پیش کی جارہی ہیں۔ 

    6 دسمبر 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیاحتی ٹرین "ای چھن" کے آزمائشی آپریشنز کے دوران مسافر خواتین، سیلفی بنا رہی ہیں۔ (شنہوا/وانگ سونگ)
    6 دسمبر 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیاحتی ٹرین "ای چھن" آزمائشی سفر پر روانہ ہونے کے لیے سٹیشن پر کھڑی ہے۔ ہفتے کے روز ، ای چھن نامی سیاحتی ٹرین کے آزمائشی آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔ (شنہوا/وانگ سونگ)
    6 دسمبر 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں سیاحتی ٹرین "ای چھن" کی ایک بوگی کا اندرونی منظر ۔ ہفتے کے روز ، ای چھن نامی سیاحتی ٹرین کے آزمائشی آپریشنز کا آغاز کیا گیا ہے۔ (شنہوا/وانگ سونگ)

    ویڈیوز

    زبان