• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    "برف کے شہر" میں، برف کی سلوں کی کٹائی سے سیاحتی موسم کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-09

    9 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں دریائے سوںگ کے ایک منجمد حصے پر، چین کے "برف کے شہر" ہاربِن میں اتوار کو برف کٹائی کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا، جو چین کے اس انتہائی سرد شمال مشرقی شہر کے لیے سردیوں کے ایک مصروف سیاحتی موسم کے آغاز کی علامت ہے۔

    عام طور پر 1.6 میٹر لمبے اور 0.8 میٹر چوڑے برف کے ٹکڑے ، اپنی یکساں کثافت اور واضح ہموار ساخت کی وجہ سے زیادہ اہم اور قیمتی ہوتے ہیں ۔ دریا کے اس منجمد حصے سے برف کی بڑی بڑی سلیں کاٹ کر ٹرکوں پر لاد ی جاتی ہیں اور انہیں ہاربن کے مختلف مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے جہاں پر انہیں قلعے ، سلائیڈز اور کرداروں میں ڈھالا جاتا ہے جب کہ شوقیہ اور پیشہ ور مجسمہ ساز انہیں نئے اور اختراعی انداز کے دلکش مجسموں کی صورت میں تراشتے ہیں۔ اگلے مہینے کے دوران روزانہ ، تقریباً 1,000 مزدور 10,000 مکعب میٹر برف کو کاٹنے، اٹھانے اور اسے کھینچ کر مطلوبہ مقام تک پہنچانے کے کام میں مصروف رہیں گے ۔

    اتوار سے داشوئے کا بھی آغاز ہوا ہے یہ روایتی چینی شمسی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے بڑی برف ، جو کہ شدید سردیوں کے آغاز کی علامت ہے۔ مقامی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ داشوئے کے بعد دریا میں برف کی تہہ عام طور پر 30 سینٹی میٹر سے زیادہ موٹی ہو جاتی ہے، جو کٹائی کے بہترین معیار پر پوری اترتی ہے۔برف کی یہ سلیں ، دنیا کے اس سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ پارک کمپنی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، سن جہ من نے بتایا کہ اس سال کے ایڈیشن میں ریکارڈ 1.2 ملین مربع میٹر تک توسیع کی گئی ہے اور 400,000 مکعب میٹر آئس اینڈ سنو مٹیریل کا استعمال کیا جائے گا۔ پارک میں سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے اس سال ہاٹ سپرنگ کیمپ، کراس کنٹری سکیئنگ روٹس، تھیمڈ پریڈز سمیت مختلف سرگرمیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ سمارٹ ٹورازم سروسز اور رسائی کی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے یہ علاقہ زیادہ باسہولت ہو سکے۔

    ہاربن میں سردیوں کاموسم خاصا طویل اور شدید ہوتا ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاربن نے پچھلے چند سالوں میں سردیوں کی سیاحت کے رجحان کو بھرپور انداز میں فروغ دیا ہے ۔گزشتہ سال کے موسم سرما میں یہاں ریکارڈ 90.35 ملین سیاح آئے جب کہ شہر میں سیاحوں کی جانب سے کیے جانے والا خرچ 137.22 بلین یوان (تقریباً 19.4 بلین امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 16.6 فیصد زیادہ ہے۔ اس سردیوں میں، ہاربن برف اور برفباری کو مطالعاتی دوروں، کھیلوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ یکجا کرے گا تاکہ ایک اعلیٰ معیار کا سردیوں کا سیاحت کا نظام بنایا جا سکے،" شہر کے ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور سیاحت کے محکمے کے ڈائریکٹر وانگ ہونگ زین نے کہا۔ "ہمارا مقصد یہ ہے کہ شہر کو مزید سیاحوں کے لیے ایک بہترین سردیوں کی منزل بنایا جائے اور چین کی برف اور برفباری کی معیشت کی ترقی کو جاری رکھا جائے۔"

    نومبر 2024 میں ریاستی کونسل کے جنرل آفس طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں کے مطابق ، چین اپنی آئس اینڈ سنو اکانومی کو ایک نئے ترقیاتی شعبے میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے لیے 2027 تک 1.2 ٹریلین یوان اور 2030 تک 1.5 ٹریلین یوان کے اقتصادی حجم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    چین کے شمال مشرقی علاقے، خاص طور پر حیلونگ جیانگ کا صوبہ ماضی میں ، "ملک کے زنگ آلود علاقے " گردانا جاتا تھا جو کہ ایک طویل عرصے سے ایک پیچیدہ اقتصادی تبدیلی اور ہنر مند افراد کے اخراج کا سامنا کر رہا تھا۔ یہاں پر آئس اینڈ سنو ٹورازم نے ایک نیا رجحان اور بے انتہا مقبولیت حاصل کی ہے۔

    صوبائی دفتر شماریات کے مطابق ، 2024 میں اس صوبے میں آئس اینڈ سنو اکانومی کا مارکیٹ سائز 266.17 بلین یوان تک پہنچ گیا، جس میں آئس اینڈ سنو ٹورازم کا حصہ 182.33 بلین یوان تھا۔

    7 دسمبر 2025 ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حیلو نگ جیانگ کے شہر ہاربن میں برف کی سلیں اکٹھی کرنے کے تہوار میں مقامی بچے پرفارم کر رہے ہیں۔ (شنہوا/جانگ تھاؤ)
    7 دسمبر 2025 ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حیلو نگ جیانگ کے شہر ہاربن میں برف کی سلیں اکٹھی کرنے کے تہوار میں مقامی بچے اس تہوار سے متعلق بنائے گئے اپنےفن پارے دکھا رہے ہیں ۔ (شنہوا/جانگ تھاؤ)
    7 دسمبر 2025 ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حیلو نگ جیانگ کے شہر ہاربن میں برف کی سلیں اکٹھی کرنے کے لیے مقرر کارکن، برف کی سل کاٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ (شنہوا/جانگ تھاؤ)
    7 دسمبر 2025 ۔ چین کے شمال مشرقی صوبے حیلو نگ جیانگ کے شہر ہاربن میں برف کی سلیں اکٹھی کرنے کے لیے مقرر کارکن، برف کی سب سے پہلی کاٹی جانے والی سل کو منتقل کر رہے ہیں۔ (شنہوا/جانگ تھاؤ)

    ویڈیوز

    زبان