
11 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے خود اختیار علاقے شی زانگ میں چین کی بلند ترین کاونٹی ٹسون یی ، کی ترقی پر مبنی فلم 16 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔
یہ فلم اس سال شی زانگ خوداختیار علاقے کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کی گئی ہے، جس کا نام "پھورو گانگ ری" ہے، اور اسے شی زانگ، صوبہ جہ جیانگ اور ناچھو شہر کے تشہیری محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ یہ عنوان اس کاونٹی میں موجود پھورو گانگ ری گلیشئر کی طرف اشارہ کرتا ہے، جو کہ چھنگ ہائی -تبت پلیٹو پر سب سے موٹی تہہ والاگلیشئر ہے۔
اوسطاً 5,000 میٹر سے زیادہ بلند ٹسون یی کاونٹی ، چھیانگ تھانگ نیشنل نیچر ریزروز کے اندر تقریباً 120,000 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس علاقے میں سطح سمندر پر موجود آکسیجن کا صرف 40 فیصد پایا جاتا ہے۔ سردیوں کا موسم 10 مہینے تک طویل ہو سکتا ہے اور درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔
فلم میں یونیورسٹی کے نوجوان طالب علم تھونگ شیاوفان اور مقامی چرواہوں کی کہانی کے ذریعے، کاونٹی کے قیام سے لے کر حالیہ ماحولیاتی نقل مکانی کے پروگرام تک ہونے والی تمام تر تبدیلی کو بیان کیا گیا ہے - یہ اقدام لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور مقامی ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
فلم کی عکسبندی کے دوران عملے نے 5,000 میٹر سے زیادہ کی بلندی پر 62 دن تک فلم بندی کی، جس میں سب سے اونچا شوٹنگ پوائنٹ 5,800 میٹر تھا۔ شریک ہدایت کار، کیو یُو اس تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹیم کے کئی ارکان پروڈکشن کے دوران بلندی کے باعث بیماری کی کیفیت میں مبتلا ہوئے ، بے شمار مشکلات کے ساتھ یہ شوٹنگ ایک بڑا چیلنج تھی۔
یہ فلم مقامی اہلکاروں اور چرواہوں کے تجربات پر مبنی ہے۔ ایک یادگارمنظر میں اداکار نگوانگ رن چن ایک ڈوبتے ہوئے یاک کو بچانے کے لیے یخ بستہ دریا میں چھلانگ لگاتے ہیں۔ 5,300 میٹر کی بلندی پر جب درجہ حرارت منفی 27 ڈگری سیلسیس تک گر تا ہے، تو پانی سے باہر نکلتے ہی بال چند سیکنڈ میں منجمد ہو جاتے ہیں ایسے میں اس منظر کے لیے، نگوانگ 40 منٹ تک اس یخ بستہ پانی میں رہے کی اور ایک پیشہ ور اداکار کی حیثیت سے، پروٹوٹائپ کرداروں کی حقیقی کیفیت اور مشکلات کو پیش کرنے کی کوشش کی۔
پروٹوٹائپکرداروں میں سے ایک، بنیادی سطح کی اہلکار سانگدا ٹسومو کہتی ہیں کہ تسونی کاؤنٹی 15 سالوں سے میرا گھر ہے۔" نو مینز لینڈ" سے پھوٹنے والی امید ان کرنوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے ۔ انہوں نے پروڈکشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹسونی کی کہانی کو بڑی اسکرین پر پیش کیا۔



