11دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)8 دسمبر کو اسلام آباد میں ، آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی جانب سے ، پاکستان میں 2025 کے سیلاب کے لیے امداد دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 31 چینی کمپنیز نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے تقریباً 36.89 ملین پاکستانی روپے (تقریباً 1.32 لاکھ امریکی ڈالر) عطیہ کیے۔ یہ رقوم خوراک، کمبل اور دیگر بنیادی ضروریات کی خریداری کے لیے استعمال کی جائیں گی تاکہ متاثرہ عوام سرد موسم سے محفوظ رہ سکیں ۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے 1850 سے زائد متاثرہ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

پاکستان کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔( پیپلز ڈیلی آن لائن / جاؤ یی پھو)

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلریانگ گوانگ یوان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن / جاؤ یی پھو)

آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے صدر وانگ ہوئی ہوا تقریب میں اظہار خیال کر رہے ہیں ۔( پیپلز ڈیلی آن لائن / جاؤ یی پھو)
وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے مشکل وقت میں چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وقت نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور اٹوٹ “آہنی دوستی” کو ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے اور اس سال کے سیلاب نے ماحولیات سے متعلق مسائل کی سنگینی کو مزید واضح کر دیا ہے۔

تقریب میں عطیات دینے والی چینی کمپنیز کے نمائندوں کو اعزازی اسناد پیش کی جا رہی ہیں۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن / جاؤ یی پھو)
جون سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیشِ نظر، آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر امدادی مہم کا آغاز کیا، جسے رکن کمپنیز کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔



