• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    ہائی نان خصوصی کسٹمز آپریشنز  کے آغاز کے قریب بوآولہ چھینگ میں طبی ترقی کی رفتار میں تیزی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-11

    ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون کا منظر۔ (ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون اتھارٹی)

    ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون کا منظر۔ (ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون اتھارٹی)

    11 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون،چین کے طبی شعبے میں کھلے پن کی پالیسیز کا ایک اہم “آزمائشی زون” ہے۔ خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز سے استفادہ کرتے ہوئے یہ پائلٹ زون، بین الاقوامی تعاون کی قوت کو صحت کی صنعت کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کی قوت محرکہ میں تبدیل کر رہاہے اور صحت مند چین کی تعمیر کے سفر میں کھلے پن اور اختراع کا نیا باب رقم کر رہا ہے ۔

    جدید بین الاقوامی ادویات و آلات کی نمائش میں پیش کی جانے والی نمایاں ٹیکنالوجیز ہوں، شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یونیورسٹی میڈیکل اسکول سے منسلک رُوئی جن ہسپتال ہائی نان کی درست تشخیصی خدمات ہوں، یا یی لینگ لائف کیئر سینٹر کی بحالی اور صحت کے امتزاج پر مبنی خدمات ، یہ سب “میڈیکل ٹورازم آزمائشی زون” کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہیں کہ وہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہو کر عوام کی بہتر خدمت کرے۔

    19 نومبر 2025 کو بوآولہ چھینگ میں منعقدہ بین الاقوامی جدید ادویات و آلات ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/رمشا)

    19 نومبر 2025 کو بوآولہ چھینگ میں منعقدہ بین الاقوامی جدید ادویات و آلات ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/رمشا)

    شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یونیورسٹی میڈیکل اسکول سے منسلک رُوئی جن ہسپتال ہائی نان کے بین الاقوامی وارڈ کا اندرونی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/رمشا)

    شنگھائی جیاؤ ٹھونگ یونیورسٹی میڈیکل اسکول سے منسلک رُوئی جن ہسپتال ہائی نان کے بین الاقوامی وارڈ کا اندرونی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/رمشا)

    یی لینگ لائف کیئر سینٹر میں مریض روایتی چینی مساج کا تجربہ کر رہا ہے۔ (ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون اتھارٹی)

    یی لینگ لائف کیئر سینٹر میں مریض روایتی چینی مساج کا تجربہ کر رہا ہے۔ (ہائی نان بوآولہ چھینگ انٹرنیشنل میڈیکل ٹورازم پائلٹ زون اتھارٹی)

    خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز بعد سرمائے کی روانی میں سہولت، سرمایہ کاری کے بہتر مواقع اور دیگر پالیسی فوائد مزید نمایاں ہوں گے، جو یہاں مزید بین الاقوامی اختراعی وسائل کو یکجا کرنے میں مدد دیں گے۔ جدید ادویات و آلات کی درآمد، استعمال، تحقیق و ترقی، اور حقیقی ڈیٹا کے استعمال جیسے کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بوآولہ چھینگ کی کوشش ہے کہ 2030 تک اسے عالمی معیار کے بین الاقوامی میڈیکل ٹورازم کی ایک اہم منزل بنایا جائے۔

    2013 میں چینی ریاستی کونسل کی منظوری سے قائم ہونے کے بعد سے، بوآولہ چھینگ ہمیشہ اعلی سطح کے بین الاقوامی اور ملکی میڈیکل ٹورازم کی خدمات، اور طبی شعبے میں کھلے پن و اختراع کی راہ پر ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پالیسی میں جدت کے ذریعے ترقی کے چیلنجز کا حل تلاش کرتے ہوئے اور سرحد پار تعاون سے ترقی کی وسعت میں اضافہ کرتے ہوئے، صحت مند چین اور اعلیٰ سطحی بیرونی کھلے پن کی شاہراہ پر بوآولہ چھینگ ایک نیا باب کھول رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو بین الاقوامی طبی سہولیات کے فوائد سے بہتر طور پر فیض یاب کرنا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان