روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سکریٹری سرگئی شوئیگو نے حال ہی میں کہا ہے کہ جاپان کی اشتعال انگیز کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ، بین الاقوامی برادری کو جاپانی عسکریت پسندی کے ابھرتے خطرے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
سرگئی شوئیگو نے کہا کہ جاپان مسلسل اشتعال انگیزی کر رہا ہے اور نسبتاً مختصر عرصے میں، جاپان ایک ایسے ملک سے جس کے پاس مسلح فوج رکھنے کا اختیار نہیں تھا، آج اس حالت تک پہنچ گیا ہے۔ جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے دفاعی بجٹ کو جی ڈی پی کے 2 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا جو نیٹو کی سطح کے برابر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان اس سمت میں قدم بہ قدم آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم یقیناً نئے ہتھیاروں کو نظرانداز نہیں کر سکتے یعنی وہ ہتھیار جو امریکہ اور جاپان کی مشترکہ مشقوں کے بعد باقی رہ گئے ہیں۔



