• صفحہ اول>>دنیا

    نانجنگ قتل عام جاپانی فوج کی درندگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی علامت ہے،ماریہ زخارووا

    (CRI)2025-12-12

    11 دسمبرکو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 13 دسمبر 1937 کو نانجنگ قتل عام نے نانجنگ شہر کے لاکھوں عام شہریوں سے زندگی چھین لی تھی۔ یہ واقعہ جاپانی فوج کی درندگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی ایک علامت ہے۔

    ماریہ زخارووا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نانجنگ قتل عام کے تاریخی حقائق پر کوئی بحث نہیں ہو سکتی۔فار ایسٹ انٹرنیشنل ملٹری ٹربیونل نے قانونی طریقہ کار سے اس کا پتہ لگایا اور اپنے فیصلے میں تصدیق کی۔ یہ فیصلہ نیورمبرگ ٹرائل کے فیصلے کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی نظم و نسق اور موجودہ بین الاقوامی نظام کی ایک بنیاد بنا۔ اس فیصلے پر سوال اٹھانے، نازی ازم اور فوجی ازم کے بارے میں غلط بیانی کرنے، دوسری جنگ عظیم کے نتائج کو مسخ کرنے اور ارتکاب کردہ جرائم کو کم کرنے کی کسی بھی کوشش کی بین الاقومی برادری کو مذمت کرنی چاہیے۔

    ویڈیوز

    زبان