• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    داخلی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے چین کی ویزا فری رسائی میں توسیع اور ٹیکس ریٹرن کے طریقہ کار میں بہتر ی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-12

    شنگھائی میں ایک معروف بین الاقوامی فیشن برینڈ کے فلیگ شپ سٹور پر سیاح ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی/تھیان حونگ)

    شنگھائی میں ایک معروف بین الاقوامی فیشن برینڈ کے فلیگ شپ سٹور پر سیاح ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی/تھیان حونگ)

    12دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کی کھلے پن کی پالیسی میں توسیع کے ساتھ ساتھ اس کا ویزا فری نیٹ ورک بھی بڑھتا جا رہا ہے اور ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات چین میں سیاحت اور خریداری کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھا رہے ہیں۔

    چین نے 2015 میں اپنی ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن پالیسی کا نفاذ کیا تھا جس کے بعد سے نئے اور بہتر اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ۔ رواں سال اپریل میں، وزارت تجارت سمیت چھ سرکاری محکموں نے غیر ملکی سیاحوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور داخلی کھپت کو متحرک کرنے کے لیے پالیسی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر اقدامات کا ایک مجموعہ جاری کیا۔بہتری کے اقدامات میں ٹیکس ریٹرن کے لیے خریداری کی کم سے کم حد 500 یوان ($70.7) سے کم کر کے 200 یوان کی گئی اور کیش ریٹرن کی حد 10,000 یوان سے بڑھا کر 20,000 یوان کر دی گئی۔

    ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے ستمبر تک، غیر ملکی مسافروں کی جانب سے ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن کےلیے درخواستوں میں سال بہ سال 229.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ واپسی کی کل رقم میں 97.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار جاری اصلاحات کے ذریعے بڑھتی ہوئی داخلی صارفیت کی طاقت کو اجاگر کرتے ہیں۔

    چین کی 8ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش میں قائم کیا گیا مرکزی انسٹینٹ ٹیکس ریٹرن سروس سٹیشن ۔ (تصویر/یِن لی چھن)

    چین کی 8ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش میں قائم کیا گیا مرکزی انسٹینٹ ٹیکس ریٹرن سروس سٹیشن ۔ (تصویر/یِن لی چھن)

    ان اقدامات پر بین الاقوامی سیاحوں کا رد عمل بے حد مثبت ہے ، ان کا کہنا ہے کہ ہموار طریقہ کار اور مالی مراعات چین کو اعلیٰ خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے مرکز طور پر مزید پرکشش بنا رہی ہیں۔ شنگھائی نے انسٹینٹ ریٹرن کی سہولت دینے کے علاوہ، اہم تجارتی ڈسٹرکٹس میں 26 مرکزی ٹیکس ریٹرن سروس پوائنٹس قائم کیے ہیں۔ یہ مراکز سیاحوں کو مختلف سٹورز سے کی گئی متعدد خریداریوں کے ری فنڈز ایک ہی جگہ پر یکجا کرنے کی سہولت دیتے ہیں، جس سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

    رواں سال، شنگھائی نے 179 ممالک اور علاقوں سے تقریباً 100,000 مسافروں کے لیے ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن کا انتظام کیا ہے۔ 29 ستمبر تک، شہر کی ڈیپارچر ٹیکس ریٹرن سیلز میں سال بہ سال 83.8 فیصد کا اضافہ ہوا، جب کہ کل ری فنڈ رقم 82.9 فیصد بڑھی، جو چین کے صوبائی سطح کے تمام علاقوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

    ایک ہسپانوی سیاح گوانگ جو کے ایک خریداری مرکز میں خریداری کر رہا ہے۔(تصویر/فان کھی لی)

    ایک ہسپانوی سیاح گوانگ جو کے ایک خریداری مرکز میں خریداری کر رہا ہے۔(تصویر/فان کھی لی)

    ایک ہسپانوی سیاح نے گوانگ جو میں اپنے خریداری کے تجربے کو بہت شاندار قرار دیتےہوئے چین کی فوری ٹیکس ریٹرن پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں3,000یوان سے زائد کے ریٹرن فوری طور پر کریڈٹ کیے گئے جو کہ واقعی بہت متاثر کن ہے۔

    گوانگ جو نے جون کے آخر میں اپنے پہلے بیچ کے مرکزی ٹیکس ری فنڈ سروس پوائنٹس کا باضابطہ آغاز کیا تھا جس سے ری فنڈ کا طریقہ کار آسان ہوا اور ادائیگیاں تیز تر ہو گئیں۔ان سٹور انسٹینٹ ری فنڈ کے لیے ون سٹاپ آن لائن سروسز کے آغاز کے بعد اب غیر ملکی سیاح خریداری کے بعد ایک مخصوص QR کوڈ سکین کر کے آن لائن ری فنڈ کا عمل خود بھی مکمل کر سکتے ہیں، جس میں ری فنڈ پانچ منٹ کے اندر اندر کریڈٹ ہو جاتے ہیں۔اس وقت، گوانگ جو میں ٹیکس ری فنڈ سٹورز کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر چکی ہے، جو شہر کی تمام 11 ڈسٹرکٹس کا احاطہ کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان