15 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین میں 2024 کے دوران بیرونِ ملک تعلیم مکمل کر کے واپس آنے والے طلبہ کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 79 ہزار 400 زائد ہے اور 19.1 فیصد کااضافہ ہے۔ تعلیمی حکام کے مطابق یہ رجحان اس بات کا اشارہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی وطن واپسی کی رفتار مزید تیز ہو رہی ہے۔
یہ اعداد و شمار شنگھائی میں چین کی وزارتِ تعلیم کے سپرنگ لائٹ پروگرام کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہ ایک تقریب میں جاری کیے گئے۔ اس پروگرام کا مقصد بیرونِ ملک زیرِ تعلیم چینی طلبہ کے قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وزارتِ تعلیم کے مطابق 1978 میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے آغاز سے لے کر 2024 تک مجموعی طور پر 88.8 لاکھ چینی طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرونِ ملک گئے، ان میں سے 74.3 لاکھ نے اپنی تعلیم مکمل کی اور 64.4 لاکھ نے واپس چین آنے کا انتخاب کیا۔



