• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    بیجنگ میں دیوارِ چین کا نیا  حصہ کھلنے جا رہا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-16
    بیجنگ میں دیوارِ چین کا نیا  حصہ کھلنے جا رہا ہے

    16 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 14 دسمبر کو چینی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دیوارِ چین کے جیانگ جون گوان حصے کو جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ دیوارِ چین کا یہ حصہ تاریخی طور پر ایک اہم گزرگاہ ہے۔ بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے مطابق ، بحالی اور ہنگامی بنیادوں پر مضبوطی کے کام نیز ماحولیاتی بہتری کے بعد، پھنگ گو ڈسٹرکٹ کا حصہ بھی 2026 کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔

    منگ شاہی دور (1368-1644) میں تعمیر کی گئی دیوارِ چین پر جیانگ جون گوان کی گزرگاہ، بیجنگ میں منگ دیوارِ چین کے مشرقی سرے پر پہلا بڑا دروازہ ہے۔ تاریخی طور پر یہ راستہ ،عسکری حوالے سے ایک اہم سٹریٹیجک مقام تھا۔ بیجنگ میں ، مختلف ڈسٹرکٹس میں 500 کلومیٹر سے زیادہ پھیلی منگ دیوارِ چین ،پھنگ گو ڈسٹرکٹ میں 200 سے زائد سائیٹس کے ساتھ ، 50 کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

    ڈسٹرکٹ کے انتظامی دفتر برائے ثقافتی ورثہ کے نائب سربراہ شی چھیانگ کے مطابق، دیوارِ چین کے بند حصے کو کھولنے کے لیے اس پر سے گھاس پھوس صاف کر کے کنکریٹ کے راستے بنائے جا رہے ہیں جبکہ اصل ساخت کو محفوظ رکھا گیا ہے۔

    بیجنگ میونسپل ثقافتی ورثے کے دفتر کے ایک اہلکار بی جیان یو کہتے ہیں کہ دیوارِ چین کے حصوں کو کھولنا اور انہیں سیاحتی علاقوں کے طور پر متعین کرنا ثقافتی ورثے کو میراث بنانے کا ایک اہم طریقہ ہے۔حالیہ برسوں میں، بیجنگ میں عظیم دیوارِ چین کے وہ حصے جو عوام کے لیے کھلے ہوئے ہیں انہوں نے ثقافت اور سیاحت کو یکجا کر دیا ہے نیز تاریخی و ثقافتی اہمیت کو نائٹ ٹورز اور مطالعاتی دوروں جیسی سرگرمیوں کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے، ان وسائل کو ترقیاتی فوائد میں تبدیل کر دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان