• صفحہ اول>>کاروبار

    چین میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 958 ملین سے تجاوز کر گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-17
    چین میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 958 ملین سے تجاوز کر گئی

    17 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، 2025کے پہلے نصف میں چین میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 958 ملین سے زیادہ رہی ، جو ملک کی مجموعی کھپت میں ڈیجیٹل خرچ کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

    چین کی ڈیجیٹل کنزیومر بیس ، ملک کے انٹرنیٹ صارفین کا 85.3 فیصد ہے۔ان میں سے، جنریشن زی ( 1997 سے 2012 کے درمیان پیدا ہونے والے)تمام ڈیجیٹل صارفین کا 27.2 فیصد ہیں، 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ 12.2 فیصد ہیں جب کہ دیہی صارفین کل تعداد کا 26 فیصد ہیں۔ سال کے پہلے نصف میں، 39.1 فیصد چینی انٹرنیٹ صارفین نے سمارٹ مصنوعات خریدیں، جن میں سمارٹ ہوم ڈیوائسز، ڈیجیٹل گیجٹس اور ویئر ایبل ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 8.2 فیصد نے آن لائن بلائنڈ باکس، آئی پی سے متعلق سامان یا اینیمی تھیمڈ مصنوعات خریدیں۔

    ان اعدادو شمار سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ڈیجیٹل ثقافتی و تفریحی مواد سمارٹ ہارڈ ویئر، ثقافت اور سیاحت میں مربوط خرچ کو بڑھانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ طرز زندگی کی خدمات کے شعبے میں، جون تک 223 ملین سے زیادہ صارفین نے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کیا ہے تاکہ کام کاج، گھریلو خدمات یا دیکھ بھال کے لیے مدد حاصل کی جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان