18 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 18دسمبر سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے "فرسٹ لائن" اور "سیکنڈ لائن" سسٹم سے سامان کے داخلے اور خروج کا عمل ممکن ہوگا اور سامان کو جزیرے میں کسٹمز کی آٹھ "فرسٹ لائن" اور 10 "سیکنڈ لائن" بندرگاہوں کے ذریعے منتقل کیا جاسکے گا۔
"فرسٹ لائن" ہائی نان کی بیرون ملک مارکیٹس سے منسلک ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔ جبکہ "سیکنڈ لائن" جزیرے اور چائنیز مین لینڈ کے درمیان کسٹمز کی سرحد کو ظاہر کرتی ہے۔
سرکاری حکام دو سطحی خصوصی کسٹمز سسٹم کو بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ،"فرسٹ لائن پر آزاد رسائی"، کا مطلب ہائی نان اور چینی کسٹمز کی سرحد کے باہر کے علاقوں کےمابین آزاد تجارت ہے،جب کہ "سیکنڈ لائن پر منظم رسائی"، کا مطلب چائنیز مین لینڈ کے لیے معیاری کسٹمز کنٹرولز برقرار رکھنا ہے۔




