چین کے قومی محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں چین کی آن لائن خوردہ فروخت کے حجم میں 9.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ چین کی وزارت تجارت کے مانیٹرنگ پلیٹ فارمز پر ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں 8.2 فیصد جبکہ آن لائن سروس کی کھپت میں 21.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آن لائن ریٹیل نے ایکسپریس ترسیل کے حجم کو تیزی سے فروغ دیا ہے۔ 30 نومبر تک،چین کی ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم 180 بلین پارسلز سے تجاوز کر گیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔وزارت تجارت کی بزنس بگ ڈیٹا مانیٹرنگ کے مطابق جنوری سے نومبر تک،چین میں دیہی نیٹ ورک کی خوردہ فروخت میں 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جنوری سے اکتوبر تک، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز سے ہونے والی آمدنی میں 13.4 فیصد جبکہ ای کامرس پلیٹ فارم ٹیکنالوجی سروسز سے ہونے والی آمدنی میں 12.1 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



