19دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)18 دسمبر 2025 کو ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں جزیرے بھر کے لیے خصوصی کسٹمز آپریشنز باضابطہ طور پر شروع کر دیے گئے۔ اس کے ساتھ نئے دور میں چین کے کھلے پن کے سفر میں بھی ایک نئے دورکا آغاز ہوا ہے۔ چین کا دوسرا بڑا جزیرہ ، اب دنیا سے مزید قریب ہو گیا ہے، یہ چین اور عالمی منڈی کے درمیان ایک ایسی نئی رابطہ گاہ کے طور پر ابھر رہا ہے جو عالمی معیشت کے ساتھ شمولیت کے لیے بیک وقت "آزمائشی میدان"اور "نمائش گاہ "کا کردار ادا کرے گا۔
ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کو ایک "اوپن گیٹ وے" کہا جا سکتا ہے۔ یہ چین کی بڑی منڈی تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے اور چینی کمپنیز کے لیے بیرونِ ملک توسیع کا راستہ بھی ہموار کرتا ہے۔ یہاں افراد، سامان، سرمایہ اور ڈیٹا ،تمام عالمی عوامل سرگرم ہیں، متحد ہو رہے ہیں، بہاو میں روانی ہے اور قدر میں اضافے کے ساتھ نئی بلندیوں کی طرف جا رہے ہیں۔ان خصوصی کسٹمز آپریشنز کا مقصد نظام کو زیادہ مؤثر، زیادہ کھلا اور زیادہ سہل بنانا ہے۔ بین الاقوامی قواعد کے مطابق پالیسیز بنانے اور دنیا سے روابط بڑھانے کے ساتھ ہائی نان تیزی سے ایک اہم مرکز کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
اس اہم موقع پر ،ہائی نان انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کی یہ خصوصی رپورٹ صرف پالیسی تک محدود نہیں۔ یہ اُن لوگوں، مصنوعات، جگہوں اور امکانات کو بھی سامنے لاتی ہے جو اس تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ رپورٹ اُن افراد کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو اس نئے سفر کا حصہ ہیں۔



