• صفحہ اول>>کاروبار

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کےآغاز سے ہی کارگو کی آمد و رفت میں روانی دیکھی گئی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-22

    22 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں جزیرے بھر کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے دن ہی زیرو ٹیرف اشیا کی درآمدی مالیت 36 کروڑ یوآن ،(تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں جزیرے بھر کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کے پہلے دن ہی زیرو ٹیرف اشیا کی درآمدی مالیت 36 کروڑ یوآن ،(تقریباً 5 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

    22 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہائیکو کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق ، کسٹمز سسٹم کی فرسٹ لائن کے ذریعے ہونے والی بڑی درآمدات میں خام تیل اور ایوی ایشن کا سامان شامل تھا۔

    اسی روز “سیکنڈ لائن” کے ذریعے ہائی نان سے چائنیز مین لینڈ میں فروخت ہونے والی ڈیوٹی فری اشیا کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 46 لاکھ 90 ہزار یوآن رہی۔ یہ فروخت اُس پالیسی کے تحت ہوئی جس کے مطابق اگر پروسیسنگ کے دوران کسی چیز کی ویلیو ایڈیشن 30 فیصد یا اس سے زیادہ ہو جائے تو اسے مخصوص سہولت دی جاتی ہے۔اس پالیسی کے نتیجے میں 8 لاکھ 8 ہزار یوآن کے ٹیرف سے استثنا پانے والی نمایاں مصنوعات میں طبی آلات، ادویات اور غذائی اشیا شامل تھیں۔

    چین نے 18 دسمبر کو ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں خصوصی کسٹمز آپریشنز شروع کیےتھے ، رقبے کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا فری ٹریڈ پورٹ ہے جہاں نئے کسٹم آپریشنز کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والی اشیا کی آمد مزید آسان بنائی گئی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان