
تقریب کے مناظر۔
22دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)19 دسمبر کو چین میں شاپنگ ان چائنا(گوانگشی سٹیشن) اور گوانگ شی سلک روڈ ای۔کامرس کارنیوال کی افتتاحی تقریب چین کے خوداختیارعلاقے گوانگشی کے دارالحکومت نان نِنگ کے نان ہُو پارک میں منعقد ہوئی۔
"چین اورآسیان آزاد تجارتی علاقہ 3.0: آسیان میں خریداری کو مزید محفوظ، سہل اور بہتر بنانا" کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب کی میزبانی گوانگ شی جوانگ خوداختیار علاقے کی حکومت نے کی، جب کہ گوانگ شی جوانگ خوداختیار علاقے کا محکمہ تجارت، محکمہ ثقافت و سیاحت، محکمہ تعلیم، دفترِ امورِ خارجہ امور ،نان نِنگ کی عوامی حکومت اس کے منتظمین میں شامل تھے۔
گوانگشی ، آسیان ممالک کے لیےسلک روڈ ای۔کامرس کو بھرپور ترقی دے رہا ہے ، آسیان کےپھل، گوانگشی میں آرہے ہیں اور یہ نئے سلک روڈ کراس ایئر ای۔کامرس فیسٹیول جیسے پروگرامز کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا رہا ہے۔ جنوری سے نومبر تک گوانگشی کی سرحد پار ای۔کامرس کی درآمد ات و برآمد ات کی مجموعی مالیت 450 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی، جن میں آسیان کے ساتھ تجارت 300 ارب یوآن سے زائد رہی، جو 11.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ آسیان ممالک سے ڈوریان اور منگوستین جیسے پھل گوانگشی کی بندرگاہوں کے ذریعے بڑی مقدار میں درآمد ہوئے، جن کا مجموعی حصہ قومی سطح پر ایک تہائی سے زیادہ ہے۔

افتتاحی تقریب۔

تقریب کے مناظر۔

تقریب کے مناظر۔

تقریب کے مناظر۔

تقریب میں قائم متعدد نمائشی زون ۔



