چین کی وزارتِ تجارت نے 22 دسمبر کو اعلان کیا کہ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمشن نے وزارتِ تجارت کی سفارشات کی بنیاد پر فیصلہ کیا ہے کہ 23 دسمبر 2025 سے، یورپی یونین سے درآمد ہونے والی متعلقہ ڈیری مصنوعات پر اینٹی سبسڈی ٹیکس عارضی طور پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت متعلقہ کمپنیوں سے ضمانتی رقم وصول کی جائے گی۔ درآمد کنندگان کو ان مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز کے پاس ضمانت کے طور پر عارضی اینٹی سبسڈی ٹیکس جمع کرانا ہوگا ۔ ہر درآمد کنندہ کمپنی کو متعلقہ یورپی کمپنی کے حساب سے ٹیکس کی شرح ادا کرنی ہوگی، جو 21.9 فیصد سے لے کر 42.7 فیصد تک ہو سکتی ہے۔



