چائنا تھری گورجز گروپ کی 25 دسمبر کی اطلاع کے مطابق چین کے سب سے بڑے سنگل یونٹ پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن" زے جیانگ تھیان تھائی پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن" کا پہلا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک ہو چکا ہے اور بجلی پیدا کررہا ہے۔ یہ چین کے لئے ہائیڈرو پاور کے بڑے سازوسامان اور انجینئرنگ کی تعمیر کے شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت کی علامت ہے۔
اطلاعات کے مطابق زے جیانگ تھیان تھائی پمپڈ اسٹوریج پاور اسٹیشن ملک کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے میں شامل ایک اہم منصوبہ ہے، جس پر 10 بلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اس پاور اسٹیشن کے چار جنریٹر یونٹس ہیں، ہر ایک یونٹ کی صلاحیت 425,000 کلو واٹ ہے، اور کل تنصیب شدہ صلاحیت 1.7 ملین کلوواٹ ہے۔ مستقبل میں، یہ پاور اسٹیشن صوبہ زے جیانگ پاور گرڈ کے مختلف آپریشن انجام دینے کے ساتھ ساتھ چین کے جنوب مشرقی علاقے کے گرڈ کے لیے پاور سسٹم کے مستحکم آپریشن کو یقینی بنانے میں اہم معاونت فراہم کرے گا۔



