25دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)یونان کے صوبے دالی بائی خود اختیار علاقے کی اریوان کاؤنٹی کا گاوں جینگ جیا جوانگ ،ایک ایسی کثیر قومیتی جنت ہے جہاں سات قومیتیں ہان، بائی، تبت، دائی، نا شی ، لی سو اور یِی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہیں۔ برسوں سے اس گاؤں نے قومیتی اتحاد اور مشترکہ خوشحالی کا ایک منفرد راستہ تشکیل دیا ہے، جس نےبھرپور ثقافتوں کو کامیاب معیشتوں کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ آئیے زندگی سے بھرپور اس کثیر قومیتی ہم آہنگی کا راز دریافت کریں۔



