• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    جوجوبا کے بیج ،بے خوابی کی دوا کے طور پر  حہ بے کی مقامی معیشت کو نئی رفتار فراہم کر رہے ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-25

    صوبہ  حہ بے کی نے چیئو  کاؤنٹی میں جوجوبا کے بیج ۔ (تصویر: لیو  جی دونگ)

    صوبہ حہ بے کی نے چیئو کاؤنٹی میں جوجوبا کے بیج ۔ (تصویر: لیو جی دونگ)

    چین میں گہری ،پرسکون نیند اب بھی بہت سے لوگوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ چین کے لوگوں کی نیند سے متعلق ، 2025 کے ایک وائٹ پیپر میں بتایاگیا ہے کہ 65فیصد سے زیادہ افراد نیند کے مسائل کا شکار ہیں۔ ایسے میں چین کے صوبے حہ بے کےشہر شِنگ تھائی کی کاونٹی نے چیئو میں اگنے والے جوجوباکے بیج ملک بھر کے گھروں تک پہنچ کر ایک قدرتی علاج مہیا کررہے ہیں۔

    جوجوباکے بیج، روایتی چینی ادویہ میں دو ہزار سال سے زیادہ عرصے سے استعمال ہوتے آ رہے ہیں۔ قدیم طبی متن میں انہیں ذہن کو سکون دینے، نیند کو بہتر بنانے اور پسینے کو قابو میں رکھنے کے لیے مددگار قرار دیا گیا ہے، اسی لیے بے خوابی اور دل کی دھڑکن تیز ہونے جیسی کیفیتوں کے علاج میں انہیں اہم سمجھا جاتا ہے۔جدید تحقیق بھی بڑی حد تک ان روایتی دعوؤں کی توثیق کرتی ہے۔تحقیق و مشاہدات کے مطابق جنگلی بیری کے بیجوں میں موجود کچھ مرکبات، نیند کے معیار کو بہتر بنانے اور بے چینی کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

    ے چیئو  کاؤنٹی کے ایک باغ میں ،مقامی خاتون جوجوبا چن رہ ہیں  ۔(تصویر: لیو جی دونگ)

    نے چیئو کاؤنٹی کے ایک باغ میں ،مقامی خاتون جوجوبا چن رہ ہیں ۔(تصویر: لیو جی دونگ)

    نے چیئو کاؤنٹی، جوجوبا کااصل پیداواری علاقہ مانا جاتا ہے جو کہ چین میں جوجوبا کے بیجوں کی پروسیسنگ اور سپلائی کا ایک بڑا مرکز ہے اور اس کی پروسیسنگ کی تاریخ 500 سال سے زیادہ پرانی بیان کی جاتی ہے۔آج، نے چیئو میں جنگلی جو جوبا کے درختوں کا رقبہ تقریباً 20 ہزار ہیکٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ چین میں جوجوبا کے بیجوں کی مجموعی پروسیسنگ کا 70 فیصد سے زائد حصہ ا س کاؤنٹی کا ہے ۔اس صنعت کی سالانہ پیداواری مالیت 5.7 ارب یوآن (تقریباً 809 ملین ڈالر )ہے اور اس سے 43 ہزار مقامی افراد کو روزگار مہیا ہواہے۔

    جوجوبا کی مصنوعات اور بیج بڑی مقدار میں مختلف مارکیٹس تک پہنچتے ہیں، جن میں حہ بے کے شہر آن گو ، صوبہ آن ہوئی کےشہر بوجو اور وسطی چین کے صوبے حہ نان کے شہر آن یانگ سمیت یہ جنوبی کوریا، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیا تک بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔

    ے چیئو   کاونٹی میں ایک کمپنی کی ورکشاپ میں ، عملے کی ایک رکن جوجوبا کے جوس کی بوتل کا جائزہ لے رہی ہے۔ (تصویر: لیو جی دونگ)

    نے چیئو کاونٹی میں ایک کمپنی کی ورکشاپ میں ، عملے کی ایک رکن جوجوبا کے جوس کی بوتل کا جائزہ لے رہی ہے۔ (تصویر: لیو جی دونگ)

    جوجوبا کی صنعتی چین مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور اس کی قدر بھی بڑھتی جا رہی ہے۔یہ بیج ، سکون آور جڑی بوٹیوں کی ادویہ میں استعمال ہوتے ہیں،پھل کا گودا جوس، سنیکس اور مشروبات بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، نرم پتوں سے چائے بنتی ہے حتیٰ کہ چھلکوں کو بھی ضائع نہیں کیا جاتا اور انہیں تکیوں کی بھرائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    نے چیئو نے جوجوبا کے لیے ایک مکمل صنعتی نظام بھی قائم کر لیا ہے، جس میں اقسام کا انتخاب، پنیری کی تیاری، معیاری کاشت، تحقیق، پروسیسنگ، فروخت اور لاجسٹکس سب شامل ہیں۔ اب تک جوجوبا کی 200 سے زائد مصنوعات اور 80 سے زیادہ ثقافتی و تخلیقی مصنوعات تیار کی جا چکی ہیں۔

    صوبہ حہ بے کے شہر شنگ تھائی کی کاونٹی، نے چیئو   کے ایک باغ میں مقامی کاشت کار   جوجوبا کے بیج پیک کر رہے ہیں۔ (تصویر: لیو جی دونگ)

    صوبہ حہ بے کے شہر شنگ تھائی کی کاونٹی، نے چیئو کے ایک باغ میں مقامی کاشت کار جوجوبا کے بیج پیک کر رہے ہیں۔ (تصویر: لیو جی دونگ)

    ویڈیوز

    زبان