25دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ شاندونگ میں ایک روایتی میٹھا تیار کیا جاتا ہے، جو لمبی پٹیوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس کو تیار کرنے والے فنکار کئی نسلوں سے اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور چھ سو سال سے بھی زائد عرصے سے یہ میلوں اور تہواروں کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ بنیادی طور پر مالٹوز سے بنی ہوتی ہے اور اس کی کرکری، خوشبودار تہیں منہ میں پگھل جاتی ہیں۔ یہ میٹھا اس علاقے کا ایک قدیم فن اور روایتی پکوانوں کی ایک شاندارمثال ہے۔



