26دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) بیجنگ کی ڈسٹرکٹ شی چھنگ کی معروف نیو جئے سٹریٹ میں حلال کھانوں کی متنوع اقسام باآسانی دستیاب ہیں۔ یہاں کی سپرمارکیٹ میں تمام حلال مصنوعات ملتی ہیں جب کہ حلال گوشت کی دکانوں پر بھی خوب بھیڑ رہتی ہے۔
نیوجئے کی وجہ شہرت ،صرف کھانے پینے کی حلال اشیا کی دستیابی ہی نہیں بلکہ یہاں کی ایک ہزار سال قدیم تاریخی نیوجیے مسجد بھی ہے ۔
آج ہم حنان کے ساتھ یہاں چلتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ بیجنگ میں حلال کھانوں کے اس مرکز میں کیا کچھ ملتا ہے۔



