
30 اکتوبر 2025 ۔لہاسا کےشی زانگ میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی نوادرات ۔ (شنہوا/جو جیائی)
29دسمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) ۔ دفتر برائے علاقائی ثقافتی ورثہ کے نائب ڈائریکٹر شو شاؤگو نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) میں ثقافتی ورثے کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ میں 2021 سے اب تک 42 آثار قدیمہ کی کھدائیاں کی گئی ہیں اور اس علاقے میں انسانی تہذیب و تمدن سے متعلق 100,000 سال پرانی اہم دریافتیں نیز وسطی چین کے ساتھ طویل مدتی ثقافتی تعلقات کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔
شو شاو گو نے بتایا کہ کھدائی کے یہ منصوبے اہم تاریخی معاملات ، جیسا کہ چنگ ہائی-تبت پلیٹو پر انسانوں، زراعت اور مویشی پالنے کے ماخذ نیز اس خطے کے مرکزی میدانوں کے علاقے کے ساتھ تعلقات پر مرکوز تھے جن میں 19 قدیم مقامات اور مقبرے شامل ہیں اور کھدائی کا کل رقبہ 8,100 مربع میٹر ہے۔
دفتر برائے علاقائی ثقافتی ورثہ کے ایک اہلکار شئے شو وئے کے مطابق تحقیقات یہ بتاتی ہیں کہ ، اس پلیٹو پر انسان تقریباً 100,000 سال پہلے پہنچے، تقریباً 5,000 سال پہلے وسیع علاقے میں پتھر کے دور کی ثقافتیں ابھریں جب کہ کانسی اور لوہے کا استعمال تقریباً 3,800 اور 2,800 سال پہلے شروع ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامات پر دریافت ہونے والی اشیا جیسے ریشمی کپڑے اور چائے کی پتیاں تاریخی طور پر شی زانگ اور مرکزی میدانوں کے مابین جاری ثقافتی تبادلے اور تجارت کے براہ راست ثبوت فراہم کرتی ہیں۔



