• صفحہ اول>>چین پاکستان

    بیجنگ میں  چین پاکستان پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم و تربیت سے متعلق  دوسرے فورم کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-29

    29دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) گزشتہ ہفتے، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم و تربیت سے متعلق دوسرا فورم منعقد کیا گیا۔ فورم، پاکستان کے زرعی شعبے میں مہارتوں اور صلاحیتوں کی ترقی پر مرکوز تھا جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام، چین اور پاکستان کے بڑے زرعی پیشہ ورانہ تربیتی اداروں اور کاروباری شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے اور مخصوص صنعتوں میں مہارت کی ترقی کے لیے مشترکہ شراکت داریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پنجاب ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) سجاد کھوکھر نے پیپلز ڈیلی آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ٹیوٹا اور چینی ادارے مشترکہ تربیتی پروگرامز، جدید نصاب اور عملی تربیت کے ذریعے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعاون کو مزید وسعت دینےکا ارادہ رکھتے ہیں۔

    مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں

    ویڈیوز

    زبان