• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    سالانہ جائزہ : 2025 میں چین کے کھیلوں کے میدان سے  10 اہم خبریں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-29

    (شنہوا نیوز ایجنسی کی منتخب کی گئیں خبریں)

    29دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)7 فروری۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیئن ونٹر گیمز کا افتتاح کیا۔ یہ چین میں ،ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد منعقد ہونے والا ایک اور بڑا انٹرنیشنل ونٹر گیمز ایونٹ تھا ، جس میں 34 ممالک اور علاقوں سے 1,200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔یہ ایونٹ ، ونٹر سپورٹس میں چین کی مسلسل پیش رفت کا عکاس تھا۔

    7 فروری 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ  کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیئن ونٹر  گیمز  کی مشعل  روشن ہے۔ (فائل فوٹو: شنہوا/جینگ حوان سونگ)

    7 فروری 2025۔ شمال مشرقی چین کے صوبے حیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیئن ونٹر گیمز کی مشعل روشن ہے۔ (فائل فوٹو: شنہوا/جینگ حوان سونگ)

    3 دسمبر 2025 ۔ صوبہ جی لین میں پرائمری اور سیکنڈری سکولز کے طلبہ کے لیے پانچ روزہ " سنو بریک" کے دوران ایک بچہ ، سکیئنگ کرنا سیکھ رہا ہے ۔ (فائل فوٹو: شنہوا/یان لن ین )

    3 دسمبر 2025 ۔ صوبہ جی لین میں پرائمری اور سیکنڈری سکولز کے طلبہ کے لیے پانچ روزہ " سنو بریک" کے دوران ایک بچہ ، سکیئنگ کرنا سیکھ رہا ہے ۔ (فائل فوٹو: شنہوا/یان لن ین )

    2025 چین میں، کھیلوں کے انضمام اور امباڈیڈ انٹیلیجنس کے حوالے سے تیز رفتار ترقی کا سال تھا اور اس کا ثبوت جدید روبوٹس کے سلسلہ وار مقابلے ہیں۔ اپریل میں بیجنگ میں ، انسان نما روبوٹس اور انسانوں نے مل کر ہاف میراتھان میں حصہ لیا۔ اس کے بعد مشرقی شہر ووشی میں امباڈیڈ انٹیلی جنٹ روبوٹس کے لیے چین کے پہلے ملٹی سپورٹس گیمز منعقد ہوئے اور اگست میں بیجنگ میں پہلی ورلڈ ہیومینائڈ روبوٹ گیمز منعقد کی گئیں، جن میں 16 ممالک اور علاقوں سے 280 ٹیمز شامل ہوئیں۔

    15 اگست 2025 ۔بیجنگ میں  2025 کے  ورلڈ ہیومنائیڈ  روبوٹ گیمز  میں کک باکسنگ میچ کے دوران  دو روبوٹ مقابلہ کر رہے ہیں۔(فائل فوٹو۔ شنہوا/ حوان جونگ)

    15 اگست 2025 ۔بیجنگ میں 2025 کے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں کک باکسنگ میچ کے دوران دو روبوٹ مقابلہ کر رہے ہیں۔(فائل فوٹو۔ شنہوا/ حوان جونگ)

    مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو میں فٹ بال کی مقامی سو سپر لیگ، نے چینی عوام کے دلوں میں گھر کرتے ہوئے کھیلوں کی کھپت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ، سو سپر لیگ کے 85 مقابلوں کو کل 2.43 ملین لوگوں نے دیکھا یعنی اوسطاً 28,600 تماشائی فی مقابلہ ، جب کہ اس کی لائیو سٹریمنگ نے دو ارب ویوز حاصل کیے۔ اس کے علاوہ ،چائنااوپن اور WTT چین سمیش جیسے اہم ایونٹس نے ثقافت، سیاحت، اور ریٹیل کی ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دیا۔

    اس قوتِ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے، چین نے کھیلوں کی معیشت کی مکمل صلاحیت کو کھولنے کے لیے ستمبر میں رہنما اصول جاری کیے۔ اس منصوبے کے تحت ملکی کھیلوں کی صنعت کو 2030 تک سات ٹریلین یوان (تقریباً 997.9 بلین امریکی ڈالر) تک بڑحانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس میں عالمی معیار کی کھیلوں کی کمپنیز اور ایونٹس کے آغاز اور فروغ کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔

    29 جون 2025 ۔ صوبہ جیانگسو کے شہر نان تھونگ کے ایک شاپنگ مال میں لوگوں کا ایک جم غفیر  مال میں لگائی گئی بڑی سکرین پر ، جیانگسو فٹ بال سٹی لیگ 2025 کا مقابلہ براہ راست دیکھ رہا  ہے ۔(فائل فوٹو: شنہوا/ لی بو)

    29 جون 2025 ۔ صوبہ جیانگسو کے شہر نان تھونگ کے ایک شاپنگ مال میں لوگوں کا ایک جم غفیر مال میں لگائی گئی بڑی سکرین پر ، جیانگسو فٹ بال سٹی لیگ 2025 کا مقابلہ براہ راست دیکھ رہا ہے ۔(فائل فوٹو: شنہوا/ لی بو)

    سنگاپور میں 11 جولائی سے 3 اگست تک منعقدہ ورلڈ اکوائٹکس چیمپئن شپ میں، چین نے فنکارانہ انداز ِ تیراکی ، غوطہ خوری اور تیراکی میں سونے کے 15 ، چاندی کے 12اور کانسی کے 10تمغے جیت کر گولڈ میڈل ٹیبل اور مجموعی میڈل رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔

    7 اگست سے 17 اگست تک، چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے شہر چھنگ دو میں بارہویں ورلڈ گیمز کا انعقاد کیا گیا، جس میں 110 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 4,000 کھلاڑی شریک ہوئے۔ چین سونے کے 36 ، چاندی کے 17اور کانسی کے 11 تمغے جیت کر پہلی بار گولڈ میڈل ٹیبل اور مجموعی رینکنگ دونوں میں سر فہرست رہا۔

    اگست کے مہینے میں پیرس میں 2025 بی ڈبلیو ایف عالمی چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں ، چین نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ پانچوں ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنائی اور سونے کے 2 جب کہ چاندی کے 3 تمغے حاصل کیے ۔ شی یوچی نے مردوں کی سنگلز میں ایک دہائی سے ملک میں ٹائٹل کی جو کمی تھی اس کو ختم کیا، جبکہ لیو شینگ شو اور تھان ننگ نے خواتین کے ڈبلز میں اپنا پہلا عالمی ٹائٹل جیتا۔ مئی میں، جنوب مشرقی چین کے شہر شیامن میں چین نے جنوبی کوریا کو 3-1 سے شکست دے کر مسلسل چوتھی بار سوڈیرمان کپ جیتا، جو کہ مجموعی طور پر چین کی 14 ویں فتح تھی ۔

    اکتوبر کے آخر میں، چائنیز ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں میراتھان ایونٹس کو مزید منظم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں جن کے مطابق ، بڑے شرکاء کی تعداد کل داخلوں کے 90 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیے اور منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ ایونٹ کے پیمانے کی منصوبہ بندی کرتے وقت شرکا کی طلب، مالی صلاحیت اور بنیادی شہری ڈھانچے کا زیادہ بہتر انداز میں جائزہ لیں۔

    5 نومبر کو، اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے اپنی جنرل کانفرنس کے 43 ویں اجلاس میں ایک قرارداد منظور کی جس میں 21 مارچ، نصف کرہ شمالی میں معتدل بہار کے روز کو بین الاقوامی تھائی جی چوان ڈے قرار دیا گیا۔چین سے شروع ہونے والا تھائی جی چوان کو اب 180 سے زائد ممالک اور علاقوں میں لاکھوں لوگ اپنا چکے ہیں اور یہ 2020 میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

    نومبر میں، چین کے 15ویں قومی کھیل پہلی مرتبہ گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا میں منعقد ہوئے۔ افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کھیلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔ تقریب میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کووینٹری اور اعزازی صدر تھامس باخ بھی موجود تھے۔ اس ایونٹ میں 34 کھیل اور بڑے کھیلوں کی 23 سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں 14,000 سے زیادہ پروفیشنل ایتھلیٹ اور تقریباً 11,000 شوقیہ ایتھلیٹ شامل ہوئے۔ 8 سے 15 دسمبر تک، خصوصی افراد کے لیے چین کے 12ویں نیشنل گیمز اور 9ویں نیشنل سپیشل اولمپک گیمز بھی گریٹر بے ایریا ہی میں منعقد ہوئیں۔

    2025 میں چین نے ،کھیلوں میں "زہرآلود پرستاروں " کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کیا، متعدد حکومتی محکمے سائبر بلیئنگ سے متاثرہ کھلاڑیوں کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ اقدامات کھیلوں کے ایک زیادہ معقول اور صحت مند ماحول کو فروغ دینے میں مدد دیتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان