• صفحہ اول

    جدید زراعت کے لیے بیجنگ میں دوسرے پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیمی و تربیتی فورم کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-29

    29دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) گزشتہ ہفتے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم و تربیت سے متعلق دوسرا فورم منعقد کیا گیا , جس میں توجہ کا مرکز زرعی شعبے کے 10 ذیلی سیکٹرز میں مہارتوں اور صلاحیتوں کی ترقی تھا۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پیپلز ڈیلی آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کوشش کا مقصد پاکستانی کسانوں اور زرعی صنعت کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو جدید خطوط پر تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ فورم میں چین اور پاکستان کے اعلیٰ حکام، نامور تعلیمی اداروں اور زرعی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ مخصوص صنعتوں میں جدید نصاب اور عملی تربیت کے ذریعے تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

    مزید تفصیلات جانیے اس ویڈیو میں

    ویڈیوز

    زبان