1996 میں پیدا ہونے والے ٹم کے نام سے معروف ،پھان تھیان ہونگ نے 18 برس کی عمر میں ٹیکنالوجی اور فلم میکنگ پر مبنی اپنا چینل میڈیا سٹورم شروع کیا۔ 11 برس کے سفر کے بعد یہ چینل اب ایک ایسی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کی سالانہ آمدن 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کے 4 کروڑ فالوورز ہیں۔
پی ڈی کیفے (PD Café) کی اس قسط میں پیپلز ڈیلی کی رپورٹر جو اِنگ چی نے ،ہانگ جو میں ٹِم کے اسٹوڈیو کا دورہ کیا، جہاں وہ ٹِم سے ان کے کانٹینٹ کے نظریے، تخلیقی انداز اور اس سفر کے بارے میں گفتگو کر رہی ہیں ۔



