• صفحہ اول>>تبصرہ

    گلوبل ٹائمز کا سروے جو  جدید چین کی دلکشی کو ظاہر کرتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-30
    گلوبل ٹائمز کا سروے جو  جدید چین کی دلکشی کو ظاہر کرتا ہے

    30دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 29 دسمبر کو گلوبل ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے "چین کے بارے میں تاثراور سمجھ بوجھ کا عالمی سروے 2025 " جاری کیا گیا ۔ 46 ممالک اور تقریباً 51,700 آرا پر مشتمل یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ،شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ "انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کی حامل برادری " نیز "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں" کو تقریباً 80 فیصد بین الاقوامی جواب دہندگان کی جانب سے تسلیم کیا گیا ، جب کہ "پارٹی کی سیلف گورننس کو سختی سے آگے بڑھانا"، "اصلاحات کو جامع طور پر مزید گہرا کرنا"، اور "عوام پر مرکوز ترقی کا فلسفہ" ہر ایک کو ، 70 فیصد سے زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ سروے میں پیش کردہ ان پانچ تصورات کو تسلیم کرنے اور ان کی پذیرائی کی شرح ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان میں 80 فیصد سے زیادہ جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں 60 فیصد سے زائد ہے۔

    یہ متنوع نمونہ - جو مختلف نظاموں، ثقافتوں اور ترقیاتی مراحل پر محیط ہے ، ایک شفاف آئینہ ہے کہ "دنیا چین کو کس طرح دیکھتی ہے۔"

    چینی تصورات کی پذیرائی اور ان کی پہچان عالمی بےچینی و بے یقینی کے ماحول میں ، یقین اور پائیداری حاصل کرنے کے لیے عالمی برادری کی مشترکہ جستجو کی عکاسی کرتی ہے ۔بیرون ملک چین کے بارے میں رائے عامہ واضح کرتی ہے کہ عالمی سطح پر لوگ چین کی ٹھوس ترقیاتی کامیابیوں کی قدر کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے تجویز کردہ تصورات اور اقدامات کو سمجھنے میں ان کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ بڑھتی ہوئی تحفظ پرستی، تنازعات پھیلنے کے خطرات اوربڑھتے ہوئے ترقیاتی فرق کے پس منظر میں، روز بروز زیادہ سے زیادہ ممالک سکیورٹی اور ترقی کے درمیان توازن قائم کرنے، ترقی اور مساوات کو یکجا کرنے نیز انسان اور فطرت کے درمیان تعلقات کو بہتر طور پر منظم کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ ان چینی تصورات کی وسیع پذیرائی اس وجہ سے ہے کہ یہ موجودہ دور کے امن، سیکیورٹی، ترقی اور گورننس جیسے اہم چیلنجز سے جڑے ہوئے ہیں اور مسائل کے حل پر مبنی، عملی تجربے کی تصدیق شدہ راہیں فراہم کرتے ہیں جو دہرائی جا سکتی ہیں اور قابل توسیع بھی ہیں۔

    بین الاقوامی سطح پر چینی تصورات اور حل کے وسیع پھیلاو کی بنیادی وجہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے طویل مدتی اہداف کی ادارہ جاتی فراہمی اور طاقت کے استعمال میں خود پر قابو پانے سے منسلک ہے ۔ چین کی جانب سے مرکزی پارٹی قیادت کے آٹھ نکاتی فیصلے کی روح پر عمل درآمد اور پارٹی سیلف گورننس پر سختی سےعمل درآمد، صاف ستھری، مؤثر اور گورننس سے جوابدہی پر مشتمل توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔

    باہر کی دنیا کے لیے، ادارہ جاتی صلاحیتوں کو حقیقی طور پر موثر حکمرانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت اور حکمرانی کی مؤثریت کو لوگوں کے لیے ٹھوس فوائد میں تبدیل کرنے کا مطلب زیادہ مستحکم توقعات، زیادہ پائیدار ترقی، اور قابل تقلید ، مثالی گورننس ہے۔

    چین کی عالمی ساکھ ،فائدے کے احساس اور تعاون کے ذریعے ہونے والی اضافی ترقی کی گہری بنیاد پر قائم ہے ۔ سروے کے مطابق 2025 میں غیر ملکی جواب دہندگان کی جانب سے معیشت، ٹیکنالوجی، سائنس، ترقی، طاقت، اچھا، ثقافت، پیشرفت اور جدت ،چین کے ساتھ سب سے زیادہ منسلک کلیدی الفاظ میں شامل ہیں ۔ جب جواب دہندگان چین کی تکنیکی صلاحیتوں اور محنت و جدت کے جذبے کی تعریف کرتے ہیں، تو وہ اکثر ،چین سے متعلق روزمرہ زندگی میں شامل عناصر کے بارے میں سوچتے ہیں جیسے مقبول مختصر ویڈیوز، جدید ہائی سپیڈ ریلوے، اور موبائل ادائیگی کا آسان نظام۔ چین کے بارے میں معلومات کے اہم ذرائع کے طور پر میڈیا کوریج اور سوشل پلیٹ فارم کا ایک ساتھ کام کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ صرف چین کی کہانیاں اچھی طرح بیان کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ دنیا کو چین کی ترقی کی منطق، حکومتی استقامت، اور کھلے پن کو بھی دکھانا ہوگا۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ آیا ان لوگوں نے چین کا دورہ کیا ہے یا نہیں، اس سے ان کی پسندیدگی پر نمایاں اثر پڑتا ہے؛ ویزا فری سہولت لوگوں کے مابین تبادلوں کی خواہش کو بڑھاتی ہے۔ ذاتی تجربات جو اپنے ملک واپس لائے جاتے ہیں، ایک "بڑھتی ہوئی مثبت تقویت " مہیا کر سکتے ہیں، جو تعصب کامقابلہ کرنے میں مددگار ہوتی ہے۔

    چین کے تجربے سے بین الاقوامی برادری کی توقعات ،حقیقی کثیرالجہتی اور منصفانہ بین الاقوامی نظام کے مطالبے میں واضح طور پر ظاہر ہوتی ہیں۔ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی جواب دہندگان میں سے نصف سے زائد، پرامن تنازعات کے حل اور بین الاقوامی تعاون میں مدد کے لیے ہانگ کانگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم کی طرف دیکھتے ہیں اور 60 فیصد سے زائد یہ توقع کرتے ہیں کہ چین حساس بین الاقوامی مسائل جیسے یوکرین کے بحران، فلسطین-اسرائیل تنازع اور اسرائیل-ایران تنازع کے حل میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جب عالمی حکمرانی عدم توازن، بے ترتیبی، اور عدم مؤثریت کے مسائل کا سامنا کر رہی ہے، تو چین کو توازن اور ثالثی کے لیے ایک قابل اعتبار قوت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک ہی وقت میں، یکطرفہ دھونس کے خلاف اور اصول و ضوابط کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا مزید واضح کرتا ہے کہ دنیا کو "طاقت کی سیاست" کی "زیرو سم " منطق کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ "جیت سب کے لیے" کے فلسفے کی ضرورت ہے جو کھلے پن، باہمی مفادات اور تعاون پر مبنی ہے۔

    اس سروے نے جدید چین کی کشش کو جانچا ہے، جو "چین کو دیکھنے، سمجھنے اور چین کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش" کی حقیقی کہانیاں دنیا بھر میں دکھائے جانے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے ۔

    مستقبل میں، عملے کے تبادلوں اور سہولت کاری کو ایک اعلیٰ سطح پر جاری رکھنے کی ضرورت ہے نیز اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ خاص طور پر نوجوانوں اور دیگر گروہوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو بڑھا کر ترقی کے اعلیٰ معیار پر پائیدار تعاون کے نتائج فراہم کیے جائیں ۔ چینی خیالات کی کشش کی وجہ یہ ہے کہ وہ امن، سلامتی، ترقی اور وقار کے لیے زیادہ تر ممالک کی مشترکہ خواہشات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور تاریخ کے طویل سفر میں ایک وسیع تر دور کی ہم آہنگی میں بدل جاتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان