• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    2025  میں چین کی 10 بڑی خبریں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-30

     (انتخاب از شنہوا نیوز ) 

    1۔سی پی سی میں طرزِعمل بہتر بنانے کی ملک گیر تعلیمی مہم

    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا میں طرزِعمل بہتر بنانے کے لیے ایک جامع تعلیمی مہم شروع کی گئی، جس کا مقصد مرکزی قیادت کے “آٹھ نکاتی فیصلے” پر عملدرآمد مضبوط بنانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں غیر ضروری رسمی کارروائیوں، بیوروکریسی، عیش پسندی اور فضول خرچی جیسے رجحانات کی روک تھام میں عملی پیش رفت ہوئی، ادارہ جاتی خلا کم ہوئے اور قواعد کے نفاذ کی صلاحیت بہتر ہوئی۔

    یہ مہم ،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی منصوبہ بندی کے تحت پارٹی کو مضبوط بنانے کے اہم امور میں شامل تھی۔

    2۔"نہ جہ 2" کا گلوبل اینی میشن باکس آفس میں نیا ریکارڈ

    14 مارچ کو چینی اینی میٹڈ فلم"نہ جہ 2" کی عالمی آمدن، 15 ارب یوآن یعنی تقریباً 2.14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ آمدن والی اینی میشن فلم بن گئی۔ اسے چینی سنیما کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا گیا۔

    3۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے بڑےمنصوبوں میں اہم پیش رفت

    2025 میں چین نے خلائی تحقیق میں نمایاں پیش رفت کی جن میں، تین شینزو خلائی جہازوں کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ ساتھ ، سیارچوں کے نمونے واپس لانے کی پہلی مہم اور تھیان ون -2 سمیت لانگ مارچ راکٹ کی 600ویں لانچنگ شامل ہیں۔

    اسی سال ، ڈیپ سیک اے آئی ماڈل، گہرے سمندر میں انسان بردار آبدوز ، فیندو جہ (سٹرائیور) اور الیکٹرو میگنیٹک کیٹا پلٹ سے لیس چین کے پہلے طیارہ بردار جہاز فوجیان جیسے منصوبوں کو بھی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی سمت اہم قدم قرار دیا گیا۔

    4۔ شی جن پھنگ کی شی زانگ اور سنکیانگ کے قیام کی خصوصی تقریبات میں شرکت

    سی پی سی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ، صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی وفود نے اگست میں شی زانگ خود اختیار خطے کے دارالحکومت لہاسا میں شی زانگ کے قیام کی 60ویں سالگرہ میں جب کہ اگلے ہی ماہ ستمبر میں سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں اس علاقے کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی خصوصی تقریبات میں شرکت کی۔

    5۔ گلوبل گورننس انیشی ایٹو تجویز کیا گیا

    یکم ستمبر کو شی جن پھنگ نے تھیان جن میں ہونے والی “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” میٹنگ میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا۔ یہ تجویز اس سے پہلے پیش کیے گئے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشئیٹو، گلوبل سکیورٹی انیشئیٹو اور گلوبل سیولائزیشن انیشئیٹو کے تسلسل میں پیش کی گئی۔

    6۔ تیان آن من اسکوائر میں دوسری جنگِ عظیم کی فتح کی 80ویں سالگرہ پر پریڈ

    3 ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد ہوا۔ شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب کیا اور فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔ اس تقریب میں متعدد غیر ملکی ممالک اور حکومتوں کےسربراہان اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات نے شرکت کی۔

    7۔ 2030- 2026 کے پانچ سالہ منصوبے پر اہم اجلاس

    20 سے 23 اکتوبر تک سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس منعقد ہوا جس میں 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کی تیاری کے لیے سفارشات منظور کی گئیں۔ شی جن پھنگ نے سفارشات کے مسودے کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔

    8۔ 25 اکتوبر ، تائیوان کی مادر وطن میں واپسی کا یادگاری دن قرار دیا گیا

    نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی نے 25 اکتوبر ،تائیوان کی مادر وطن میں واپسی کا یادگاری دن قرار دیا ۔ اسی روز بیجنگ میں تائیوان کی واپسی کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔

    9۔ گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 15ویں نیشنل گیمز کا انعقاد

    9 سے 21 نومبر تک چین کے 15ویں نیشنل گیمز ،پہلی بار گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوئے ۔ صدرشی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور گیمز کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔

    10۔ ہائی نان جزیرے میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز

    رقبے کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی فری ٹریڈ پورٹ ، ہائی نان فری ٹرید پورٹ نے 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کیا، جسے اعلیٰ سطحی کھلے پن اور اور ایک کھلی عالمی معیشت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔

    گزشتہ سال کے دوران، چین نے اصلاحات اور کھلےپن کو جامع انداز میں مزید گہرا کیا، جس سے معیشت دباؤ کے باوجود بھی آگے بڑھتی رہی اور پورے سال کا جی ڈی پی تقریباً 140 کھرب یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔

    ویڈیوز

    زبان