• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین کی جنگلات اور چراگاہوں کے جیناتی وسائل کے تحفظ میں کامیابی

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-30

    30 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) ۔قومی جنگلات اور چراگاہوں کی انتظامیہ کے مطابق چین نے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران جنگلات اور چراگاہوں کے جیناتی وسائل کے تحفظ میں نمایاں ترقی کی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں، چین نے تقریباً 147,400 جنگلات اور چراگاہوں کے جیناتی نمونے جمع کیے ہیں، جو 2020 کے آخر میں ریکارڈ کردہ سطح کے مقابلے میں 180 فیصد اضافہ ہے ۔

    مقامی درختوں اور گھاس کی اہم اقسام نیز نایاب اور خطرے سے دوچار اقسام کے جینیاتی وسائل بھی مؤثر طریقے سے محفوظ کیے گئے ہیں۔ جنگلات کی شجرکاری میں درختوں کی اہم اقسام کے بہتر ورژن کے استعمال کی شرح 76 فیصد تک پہنچ گئی جو 2020 کے آخر میں 65 فیصد تھی۔گزشتہ پانچ سالوں میں، چین نے جنگلات اور گھاس کے جینیاتی وسائل کے تحفظ اور استعمال کو مضبوط کرنے،افزائشِ نسل اور اختراعی صلاحیت کو بڑھانے نیز مارکیٹ کی نگرانی کو بہتر بنانے کے لیے تین سالہ عملی منصوبےسمیت متعدد اقدامات متعارف کروائے۔

    چین اب تک ، جین پلاسما وسائل کی قومی سطح کی 7سہولیات کا ایک نیٹ ورک تشکیل دے چکا ہے ساتھ ہی ملک بھر میں in situ اور ex situتحفظ کی 209سہولیات بھی موجود ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان