30دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) صوبہ شاندونگ کی جوچھنگ یونیورسٹی معمر افراد عمر رسیدہ افراد کی ایک خاص یونیورسٹی ہے جہاں کے 33 پیشہ ورانہ کورسز میں سے چند نمایاں کلاسز مثلاً خطاطی، روایتی چینی مصوری، یوگا، حی نان اوپیرا اور الیکٹرانک وِنڈ انسٹرومنٹس کی تربیت کی ایک جھلک ہماری آج کی اس ویڈیو میں دکھائی گئی ہے۔
یہ کیمپس ایک خوبصورت مثال ہے کہ ریٹائرڈ افراد بھی نئی مہارتیں سیکھتے ہیں، نئی دوستیاں کرتے ہیں ایک نئی کمیونٹی بناتے ہیں اور زندگی کے اس مرحلے کو بھی توانائی کے ساتھ با مقصد انداز میں جیتے ہیں، کیونکہ ریٹائرمنٹ اختتام نہیں ایک نیا آغاز ہے ۔



