30 دسمبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ،چین کے سرحدی چیک پوائنٹس پر نئے سال کی چھٹیوں کے دوران سرحد پار مسافروں کی آمد میں اضافہ متوقع ہے۔ملک میں تعطیلات کے دوران یومیہ اوسطا 2.1 ملین سے زائد ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ ٹرپس متوقع ہیں، جو سال بہ سال 22.4 فیصد کا اضافہ ہے۔
توقع ہے کہ مسافروں کی تعداد 31 دسمبر 2025 کی شام اور یکم جنوری 2026 کو اپنی انتہا پر ہوگی اور اندازے کے مطابق ،شنگھائی پھودونگ، گوانگ جووبائی یون اور بیجنگ کیپیٹل جیسےبڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے، نئے سال کی تعطیلات کے دوران سب سے زیادہ مصروف ہوں گے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے ملک بھر کے سرحدی معائنہ حکام کو سرحد پار مسافروں کے بہاؤ اور بندرگاہوں کے آپریشنز کی نگرانی میں اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر ہدایات میں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کو سفر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بروقت معلومات فراہم کریں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ چینی شہری سرحدی کلیئرینس کے لیے 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہ کریں جس کے لیے مناسب تعداد میں ڈیوٹی اہلکار وں کی تعیناتی اور ڈیوٹی کے انتظامات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔




