• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے خلائی سٹیشن کا مدار میں لیتھیم ای یون بیٹریز پر تجربہ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-07

    یکم نومبر 2025 ، بیجنگ ایرو سپیس کنٹرول سینٹر میں شینزو 20 اور 21 کا عملہ محوِ گفتگو ہے۔ (شنہوا /جن لی وانگ)

    یکم نومبر 2025 ، بیجنگ ایرو سپیس کنٹرول سینٹر میں شینزو 20 اور 21 کا عملہ محوِ گفتگو ہے۔ (شنہوا /جن لی وانگ)

    7جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چائنیز اکیڈمی آف سائنسز ، کے مطابق، چین کے خلائی سٹیشن پر، خلائی ایپلیکیشنز کے لیے لیتھیم -ای یون بیٹریز پر "ان-سیٹو الیکٹروکیمیکل آپٹیکل ریسرچ" کے ایک پروگرام کا تجربہ کیا گیا۔ اس کا حتمی مقصد خلائی جہاز کے توانائی کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، اس تجرباتی پروگرام کا مقصد بیٹریز میں کلیدی داخلی افعال پر مائیکروگریویٹی ماحول کے اثرات کا براہ راست مشاہدہ اور تجزیہ کرنا ہے، تاکہ خلائی جہاز کے توانائی کے نظام کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مضبوط سائنسی شواہد فراہم کیے جا سکیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس تجربے میں پیش رفت سے کشش ثقل اور برقی میدانوں کے مشترکہ اثرات کو سمجھنے میں فکری رکاوٹ دور ہو گی، بنیادی الیکٹروکیمیکل نظریات کی مزید ترقی فروغ ملے گا اور مدار میں بیٹری کے نظام کو بہتر بنانے نیز اعلیٰ- مخصوص- توانائی، اور اعلیٰ- محفوظ خلائی بیٹریز کے ڈیزائن کے لیے بنیاد فراہم ہوگی۔

    ویڈیوز

    زبان