
صوبہ گوانگ دونگ کے شہر شان تو میں دریائے لیان جیانگ کے کنارے مقامی لوگ روزمرہ کے معمولات سر انجام دے رہے ہیں جب کہ بچے تفریح میں مشغول ہیں۔ ( نان فانگ ڈیلی ۔ جانگ یوچیونگ ، یاو جی ہاو)
7جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)دریائے لیان جیانگ اپنے شفاف اور نرم ریشم جیسے پرسکون پانیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس دریا کا سرچشمہ ، صوبہ گونگ دونگ کے شہر جیانگ کا علاقہ پھوننگ ہے 71.1 کلومیٹر طویل یہ دریا شانتھو کی بندرگاہ ہ،ہائی من میں گرتا ہے۔ تقریباً 5 ملین آبادی کا انحصار اس دریا کے پانی پر ہے ۔
20ویں صدی کے آخر میں اپنے اقتصادی عروج کے دوران، دریا کے پانی کا معیار ،صنعتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خراب ہوا تو دریا سے آبی حیات غائب ہو گئی اور یہ گوانگ دونگ کا آلودہ ترین دریا بن گیا ۔

دریائے لیان جانگ میں ڈریگن بوٹ ریس کا فضائی منظر ۔( نان فانگ ڈیلی ۔ جانگ یوچیونگ ، یاو جی ہاو)
2018 میں ، ایک مرکزی ماحولیاتی معائنے میں انتہائی آلودہ دریا کے طور پر نامزد ہونے کے بعد، دریائے لیان جیانگ کی بحالی کی کوششیں تیز کی گئیں۔ گوانگ دونگ کی حکومت نے ایک جامع انتظامی ٹیم قائم کی، جس نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے سطحی دریا کے سربراہی کے پانچ سطحوں پر مشتمل نظام کو نافذ کیا۔ شانتھو اور جیے یانگ میں جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور فضلے سے توانائی بنانے کے مراکز قائم کیےگئے نیز کپڑا رنگنے سے منسلک تمام کاروبار صنعتی پارکس میں منتقل یا ضم کر دیئے گئے تاکہ آلودگی کا کا حل نکالا جا سکے۔
2020 تک، کچھ علاقوں میں اس دریا کے پانی کا معیار چین کے پانی کی تشخیص کے چھ سطحی نظام میں سب سے کم درجے سے نکل چکا تھا اور اس کے کچھ حصے سیاہ اور بدبودار پانی سے پاک ہو گئے تھے۔ 2023 تک، ہائی من بے برج پر دریا کے دہانے کے قریب ، پانی کا معیار مسلسل درجہ IV کے معیار پر پورا اترتا رہا۔

دریائے لیان جیانگ کے کھاڑی کے حصے میں ، مچھیرے اپنی کشتی میں سفر کر رہے ہیں۔ ( نان فانگ ڈیلی ۔ جانگ یوچیونگ ، یاو جی ہاو)
ہائی من کے قصبے میں رہنے والے مچھیروں نے دریا کے پانی کو شفاف سے آلودہ اور پھر دوبارہ سے شفاف ہونے اتمم تر عمل دیکھا ہے ۔ وہ کہتے ہیں انہیں ابھی بھی یاد ہے کہ جب وہ چھوٹےتھے تو دریا کیسا تھا اور پھر انہوں نے اس دریا کو گندا اور انتہائی بدبودار ہوتے ہوئے دیکھا۔ تاہم وہ خوش ہیں کہ اب دریا ایک مرتبہ پھر سے شفاف اور " زندہ " ہوگیا ہے اور ان کے لیے یہاں پر مچھلیاں پکڑنا پھر سے ممکن ہو گیا ہے۔

مقامی لوگ ، ایک ہرے بھرے ماحول میں دریائے لیان جیانگ کے پانی میں تیراکی کر رہے ہیں ۔( نان فانگ ڈیلی ۔ جانگ یوچیونگ ، یاو جی ہاو)
صوبہ جیانگ کے علاقے پھوننگ کے گاوں شیا جائی میں جہاں سے دریا کا آغاز ہوتا ہے ، پارٹی کے سیکرٹری چھین شی لیانگ بھی مسلسل دریا کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ دریا جو پہلے کچرے سے بھرا ہوتا تھا، اب پانی کے بہتر معیار کے ساتھ زراعت کو فروغ دے رہا ہےاور گاوں کی خالی پڑی زمین تربوز کے منافع بخش کھیتوں میں تبدیل ہو رہی ہے۔
18 جون کو، شانتھو اور جیے یانگ میں دریائے لیان جیانگ کے پانی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے دو مقامی ضوابط نافذ کیے گئے۔ علاقائی قانون سازی میں پیش رفت کی یہ کوشش ، ماحولیاتی انتظام و انصرام کے لیے مضبوط قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔



