• صفحہ اول>>دنیا

    ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امور صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ  ہی خود طے کر سکتے ہیں،یورپ کے متعدد ممالک کا مشترکہ بیان

    (CRI)2026-01-08

    مقامی وقت کے مطابق 6 جنوری کو، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرش میرس، اٹلی کی وزیر اعظم جیار جیا میلونی، پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک، ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ، برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر اور ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے گرین لینڈ کے بارے میں مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گرین لینڈ ،گرین لینڈ کے عوام کی ملکیت ہےا ور ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امور صرف ڈنمارک اور گرین لینڈ خود طے کر سکتے ہیں۔

    اسی دن ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں دوبارہ اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امور ڈنمارک اور گرین لینڈ خود طے کریں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شمالی پورپی ممالک کی حیثیت سے، آرکٹک ممالک اور نیٹو کے اتحادیوں کے طور پر، پانچوں ممالک نے اس علاقے میں دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں اوراس علاقے میں نیٹو کی موجودگی اور نگرانی کو مضبوط بنانے کی حمایت کرتے ہیں۔

    ادھر فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹوب نے 6 جنوری کو کہا کہ گرین لینڈ کے مسئلہ پر کسی بھی بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے امور ڈنمارک اور گرین لینڈ خود طے کریں۔

    امریکہ کے گرین لینڈ کے لیےخصوصی نمائندے نے 6 جنوری کو کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان