مقامی وقت کے مطابق 7 جنوری کو ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ریئل سوشل" پر پوسٹ کیا کہ سینیٹرز، نمائندوں، کابینہ کے اراکین سمیت دیگر سیاسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے بعد، انہوں نے "ملک کے فائدے کے لیے" فیصلہ کیا ہے کہ خاص طور پر اس "ہنگامہ خیز اور بحران " کے وقت میں، 2027 کے لیے امریکی فوجی بجٹ 1 ٹریلین ڈالر نہیں بلکہ 1.5 ٹریلین ڈالر ہونا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس طرح وہ ایک زیادہ مضبوط فوج تیار کر سکیں گے۔انہوں نے لکھا کہ وہ 1 ٹریلین ڈالر کا بجٹ برقرار رکھتے ، اگر دوسرے ممالک کے محصولات سے امریکہ کو "بڑی آمدنی" نہ ہوتی ۔ تاہم، ٹیرف اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی آمدنی کی وجہ سے، وہ اب آسانی سے1.5 ٹریلین ڈالر بجٹ تک پہنچنے کے قابل ہو گئے ہیں۔



