• صفحہ اول>>دنیا

    بین الاقوامی جوا اور فراڈ کے بڑے گروہ کے سرغنہ چن ژی کو کمبوڈیا سے چین واپس لایا گیا،  چینی وزارتِِ عوامی تحفظ

    (CRI)2026-01-09

    7 جنوری کو، کمبوڈیا کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے چین کی وزارتِ عوامی تحفظ نے ایک ورکنگ گروپ بھیجا، جس نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی جوا اور فراڈ کے جرم میں ملوث گروہ کے سرغنہ، چن ژی (چینی شہری) کو کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پین سے چین واپس لایا۔ یہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کا ایک اور بڑا کامیاب نتیجہ ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چن ژی کا گروہ جوا خانے کھولنے، فراڈ، غیر قانونی کاروبار چلانے، اور مجرمانہ ذرائع سے حاصل شدہ آمدنی چھپانے جیسے متعدد جرائم میں ملوث تھا۔ متعلقہ کیسز کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان