• صفحہ اول>>دنیا

    یورپی یونین کے کئی رہنماؤں کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں سے دستبرداری  کے حالیہ امریکی اعلان پر  تنقید

    (CRI)2026-01-09

    مقامی وقت کے مطابق 8 جنوری کو ، یورپی یونین کے کئی رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی 31 ایجنسیوں سمیت 66 بین الاقوامی تنظیموں، کنونشنز اور معاہدوں سے دستبرداری کے امریکی حکومت کے حالیہ فیصلے کی مذمت کی، جن میں یونائٹڈ نیشنز فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) اور انٹرنیشنل پینل آن کلائمیٹ چینج (IPCC) شامل ہیں۔کئی یورپی ممالک کے سیاسی رہنماؤں نے گلوبل کلائمیٹ معاہدوں اور تنظیموں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ عالمی موسمیاتی تعاون کو آگے بڑھانے اور گلوبل وارمنگ کو کم کرنے میں ایک اہم قوت ہیں۔

    یورپی کمیشن کے کلین ،جسٹ اینڈ کمپیٹیٹو ٹرانزیشن کی ایگزیکٹو نائب صدر تھریسا ربیرا نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو ماحول، صحت یا لوگوں کے مصائب کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ امن، انصاف، تعاون یا خوشحالی ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ۔

    یورپی یونین کے کلائمٹ ایکشن کمشنر ووپک ہوئکسٹرا نے امریکی انخلا ء کو "افسوسناک" اور "بدقسمتی" قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی ماحولیاتی تعاون کے لیے پرعزم رہے گی اور موسمیاتی کارروائی، مسابقت میں اضافے، اور اقتصادی آزادی کے ایجنڈوں کو آگے بڑھاتی رہے گی۔

    نیدرلینڈز کی گرون لنکس پارٹی کی رکن کیتھرینا ویرا نے کہا کہ "موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن" سے امریکہ کو نکالنے کا ٹرمپ کا فیصلہ "لاپرواہی " اور "انتہائی نقصان دہ" ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان