اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے 8 جنوری کو کہا کہ اگر امریکہ اقوام متحدہ کے واجبات کی ادائیگی جاری نہیں رکھتا تو وہ کسی بھی وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق سے محروم ہو سکتا ہے۔
اسٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ امریکہ نے گزشتہ سال اپنے واجبات ادا نہیں کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے مطابق ایک رکن ریاست اگر مسلسل کئی سالوں تک اپنے واجبات ادا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ کسی وقت بھی جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سیکرٹری جنرل کا نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک شق ہے۔
اسٹیفن ڈوجارک نے مزید کہا کہ چارٹر کا آرٹیکل 19 صرف جنرل اسمبلی پر لاگو ہوتا ہے اس لیے وہ ممالک جو بقایا جات ادا نہیں کرتے وہ بدستور اقوام متحدہ کے رکن رہ سکتے ہیں ۔



