• صفحہ اول>>چینی معاشرت

    سال نو کی دعوت اور اس کی تیاری ، چین میں سودا سلف خریدنا کتنا آسان ہے؟

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-09

    9جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)جشنِ بہار کے قریب آتے ہی چین بھر میں دعوتوں کاسلسلہ تیز ہو جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم عمّاد بتاتے ہیں کہ چین میں کھانے پینے کی اشیا خریدنا کتنا آسان ہے۔

    عمّاد کی پہلی منزل ایک مقامی مارکیٹ ہے جہاں سردیوں کے موسم میں بھی تازہ پھل، سبزیاں اور زندہ مچھلی تک بآسانی مل جاتی ہے

    اور اگر کوئی چیز آخری لمحے میں یاد آ جائے، یا اچانک ایک ڈش بڑھانے کا خیال آ جائےتو کوئی مسئلہ نہیں،بس موبائل نکالیے، آرڈر کیجیے، اور کچھ ہی دیر میں تازہ اشیا دروازے پر پہنچ جاتی ہے۔

    اپنے وطن کے ذائقے کی کمی محسوس ہو تو، چین کی کئی سپر مارکیٹس جیسے ، میٹرو اور سیمس کلب میں غیر ملکی مسالے دستیاب ہوتے ہیں، جن سے آپ گھر والے ذائقے دوبارہ بنا سکتے ہیں، یا انہیں مقامی کھانوں کے ساتھ ملا کر نئے ذائقے بھی آزما سکتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان