
12جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)11 جنوری کو چین کے تیار کردہ بغیر پائلٹ مال بردار طیارے ،"تھیان ما-1000"نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی۔ چین کی شمالی صنعتوں کی گروپ کارپوریشن کے تحت شی آن اے ایس این ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے تیارکردہ اس طیارے میں لاجسٹک ٹرانسپورٹ، ہنگامی بچاؤ اور مواد کی ترسیل کو ایک ہی پلیٹ فارم میں یکجا کر دیا گیا ہے۔
شی آن اے ایس این ٹیکنالوجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق، یہ چین کا پہلا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو انتہائی بلند اور پیچیدہ سطح زمین کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، انتہائی مختصر ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور مال کی ترسیل اور ایئر ڈراپ طریقوں میں تیزی سے خود کو منتقل کر سکتا ہے ۔
اس طیارے کی حد رفتار 1,800 کلومیٹر ہے، جو تیز ترسیل کے لیے "ایئر ایکسپریس لائنز" تشکیل دے سکتا ہے۔ یہ راستے کی انٹیلی جنٹ منصوبہ بندی اور رکاوٹوں سے بچنے کی صلاحیت سے لیس ہے، اور پہاڑوں اور عمارتوں جیسی رکاوٹوں کی خود بخود شناخت کرتا ہے ، جس سے غیر مانوس فضائی حدود میں محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ خودکار لوڈنگ/ان لوڈنگ سسٹم کا حامل یہ طیارہ، پانچ منٹ کے اندر ٹن -لیول کارگو سنبھال سکتا ہے اور منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد تک کے تمام کام مکمل طور پر خودکار ہیں۔ایک آپٹیکل گائیڈنس لینڈنگ سسٹم حد نگاہ کم ہونے کی صورت میں مکمل درستگی والی خودکار لینڈنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو مشکل ماحول میں آپریشنز کے لیے مددگار ہے۔



