مقامی وقت کے مطابق 12 جنوری کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا "ٹروتھ سوشل" پر پوسٹ کیا کہ اگر امریکی سپریم کورٹ کسی بھی وجہ سے امریکہ کے خلاف ٹیرف سے متعلق فیصلہ دیتی ہے تو امریکہ کو اصل معنوں میں اربوں ڈالر کے معاوضے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس میں ٹیرف کی ادائیگی سے بچنے کے لیے حکومت اور متعلقہ کمپنیوں کی جانب سے کارخانوں کی تعمیر اور سازو سامان پر سرمایہ کاری کے لیے درکار "ادائیگی" کی رقم شامل نہیں ہے۔ جب یہ تمام رقوم یکجا کی جائیں گی تو مجموعی رقم کھربوں ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "یہ صورتحال انتہائی بدنظمی کا باعث بنے گی، اورہمارے لئے ان رقوم کی ادائیگی کرنا ناممکن ہو گا۔" "اگر سپریم کورٹ قومی سلامتی سے وابستہ اس دولت پرسازگار فیصلہ نہیں دیتی، تو ہم تباہ ہو جائیں گے "۔



