• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کا امریکہ اور جنوبی کوریا سے درآمد کردہ سولر گریڈ پولی سلیکون پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    (CRI)2026-01-14

    چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ 14 جنوری 2026 سے امریکہ اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والے سولر گریڈ پولی سلیکون پر اینٹی ڈمپنگ ٹیکس کی وصولی جاری رکھی جائے گی۔

    چینی سولر گریڈ پولی سلیکون صنعت کی درخواست پر چین کی وزارت تجارت نے 14 جنوری 2025 سے امریکہ اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والے سولر گریڈ پولی سلیکون پر عائد اینٹی ڈمپنگ اقدامات پر ایک جائزہ شروع کیا تھا ،جس کے نتائج کی بنیاد پر، اسٹیٹ کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے فیصلہ کیا کہ 14 جنوری 2026 سے امریکہ اور جنوبی کوریا سے درآمد ہونے والے سولر گریڈ پولی سلیکون پر اینٹی ڈمپنگ ٹیکس کی وصولی جاری رکھی جائے گی۔ یہ اقدامات مزید پانچ سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہیں گے۔

    ویڈیوز

    زبان